ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 75 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 75

ابن سلطان القلم ~ 75 ~ مرزا سلطان محمد صاحب کو تبلیغ کریں۔چونکہ آپ چل نہیں سکتے تھے اس لیے دو آدمیوں کا سہارا لے کر اس مکان پر گئے جہاں مرزا سلطان محمد صاحب ٹھہرے ہوئے تھے۔وہاں جاکر انھیں تبلیغ کی اور کہنے لگے جب تبلیغ کرنی ہے تو اپنے مکان پر بلا کر نہیں کرنی چاہیے بلکہ وہیں چلنا چاہیے جہاں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔چنانچہ باوجود بیماری کی سخت تکلیف کے وہ وہاں گئے اور انھیں تبلیغ کی۔پس اللہ تعالیٰ کا یہ ایک عظیم الشان فضل ہوا ہے کہ ہمارے رستہ میں جو ایک مخزیہ تھی۔اللہ تعالیٰ نے اسے دور کر دیا اور جس طرح تائی صاحبہ کو بیعت میں داخل کر کے اللہ تعالیٰ نے الہام پورا کیا اسی طرح مرزا سلطان احمد صاحب کو بھی بیعت میں داخل کر کے اللہ تعالیٰ نے اس مخزیہ کو دور کر دیا جو آپ کے بیعت میں داخل نہ ہونے کی وجہ سے تھی۔تین کو چار کرنے والا“: 166 محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب تاریخ احمدیت میں رقم طراز ہیں: حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مرزا سلطان احمد صاحب سے انتہا درجہ کی محبت و الفت تھی اور وہ اکثر حضرت اقدس علیہ السلام کے سامنے آپ کی بعض کتب کی تعریف کیا کرتے تھے اور منشا یہ ہوتا تھا کہ حضور کی ر کرم صاحبزادہ صاحب کی طرف ہو جائے اور ان کے لیے دعا فرمائیں۔الفضل قادیان مورخہ ۱ ار جولائی ۱۹۳۱ء