ابنِ سلطانُ القلم — Page 69
ابن سلطان القلم ~ 69 ~ نہیں کی جاسکتی کہ وہ کسی وقت اپنے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر بیعت کرے گا، لیکن کتنا زبر دست اور کتنی عظیم الشان طاقتوں اور قدرتوں والا وہ خدا ہے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مدتوں پہلے فرما دیا تھا۔وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا۔یعنی ہم تیرے اوپر جو جو اعتراض کیے جاتے ہیں ان کا نشان بھی نہیں رہنے دیں گے بلکہ سب کو مٹا دیں گے۔تین سال کے قریب ہوئے مرزا سلطان احمد صاحب شدید بیمار ہوئے۔قریباً ایسی ہی بیماری تھی، نفخ تھا اور بخار بھی تھا۔میں ڈاکٹر صاحب سے ان کا علاج کراتا تھا لیکن سب سے بڑی فکر جو مجھے ان کے متعلق تھی وہ یہ تھی کہ اگر یہ اسی حالت میں فوت ہو گئے تو مخالفوں کا اعتراض باقی رہ جائے گا۔۔پہلی حالت کا ذکر : 1 اسی تسلسل میں حضرت مصلح موعود مزید فرماتے ہیں: عام طور پر میں دیکھتا ہوں لوگوں کو پہلی حالت کا ذکر کرنے میں ایک قسم کا حجاب ہوتا ہے چنانچہ جب ہماری تائی صاحبہ بیعت میں داخل ہوئیں تو ہماری جماعت میں سے کئی لوگ کہنے لگے تائی صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت نہیں کیا کرتی تھیں مگر چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔یہ واقعات ہیں جو اللہ تعالیٰ کی شان کو زیادہ ظاہر کرنے والے ہیں۔الفضل قادیان مورخہ ۱ ار جولائی ۱۹۳۱ء