ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 46 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 46

ابن سلطان القلم ~ 46 - ~ ایسے وقت میں اگر کوئی اور کمزور دل و دماغ کا انسان ہوتا تو کیا کرتا یہ ایک الگ سوال ہے لیکن اب مرزا سلطان احمد صاحب کی حالت پر بھی غور اور ان کے فیصلہ کو بھی ملاحظہ فرمائیے۔ان کی ذمہ داریوں کو بھی پیش نظر رکھیے۔فوجی اور دیگر اعلیٰ حکام کی خواہش بھی ذہن میں رکھیے۔پھر سُنیے کہ مرزا سلطان احمد صاحب نے کیا کیا اور وہ کیا جس کی ایک ہندوستانی حاکم۔غالبا امید نہیں کی جا سکتی۔آپ نے کہا میں ان معصوم بچوں اور ان بے خبر لوگوں پر گولی چلانے کا حکم نہیں دے سکتا، کیونکہ میرے نزدیک شورش کے ذمہ دار یہ نہیں کوئی اور ہیں اور وہ جو ذمہ دار ہیں وہ لوگ اس مجمع میں موجود نہیں۔آپ کے اس فیصلہ کی وجہ سے گوجرانوالہ دوسرا جلیانوالہ باغ بن جانے سے محفوظ رہا۔گو عمارات وغیرہ کا نقصان ضرور کچھ نہ کچھ ہوا۔مرزا سلطان احمد صاحب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اگر اپنے تدبر اور خوش بیانی سے کام نہ لیتے تو یہ مشتعل لوگ نہ جانے کیا کر کے دم لیتے۔مرزا صاحب نے اُس پر جوش ہجوم کے سامنے ایسی سلجھی ہوئی تقریر کی کہ نفرت و غصہ کی یہ آگ ٹھنڈی ہو گئی۔وہی جلوس مرزا سلطان احمد صاحب کی سر کردگی میں شہر کو واپس ہوا اور جن کی زبانوں پر انگریز مردہ باد“ کے نعرے تھے، وہ اب ”مرزا سلطان احمد زندہ باد“ کے جیکارے لگانے لگے۔یہ نازک موقع گزر گیا۔تحقیقاتی کمیٹیاں بیٹھیں۔آپ بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔آپ کے یہ جواب پبلک میں آئے اور ان پر ولایت کے