ابنِ سلطانُ القلم — Page 38
ابن سلطان القلم ~ 38 ~ دورانِ ملازمت میں دوسروں پر احسانات: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر حضرت صاحبزادہ مرز اسلطان احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا: ” بہت سادہ مزاج، بہت کثرت سے لوگوں پر احسان کیے ہوئے ہیں۔بہت بڑے بڑے لوگ جو امیر کبیر خاندان بن گئے ہیں وہ ان کی وجہ سے، ان کے احسانات کی وجہ سے بنے ہیں، کیونکہ یہ حکومت میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھے۔جہاں جاتے تھے وہاں لوگوں سے احسان کا تعلق ہوتا تھا اور ساتھ ہی طبیعت میں بہت انکسار، اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔اس زمانے میں یہ ڈپٹی کمشنر کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے۔اس زمانے میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بہت بڑا ہوا کرتا تھا۔آج کل کے وزیروں کی بھی کوئی حیثیت نہیں، مگر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر کو بڑے اختیار تھے۔چنانچہ بہت سے خاندان جو اس وقت بہت امیر کبیر ہیں (پاکستان میں) ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں، چوٹی کے امیر خاندان ہیں۔وہ ان کے بنائے ہوئے ہیں۔ان کے والدین کے ان کے ساتھ تعلق تھے، ان کو زمینیں الاٹ کیں، چیزیں الاٹ کیں، بے شمار امیر کر دیا اور اپنے اوپر ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔اسی طرح بالکل سادہ مزاج، کوئی کمائی نہیں کی۔ا روزنامه الفضل ۱۳ مارچ ۱۹۹۹ء 166