ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 12 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 12

ابن سلطان القلم ~ 12 ~ وو ”دلی دعا اور ربط کو خاص مدعا میں بہت دخل ہے۔جس سے دلی ربط اور توجہ ہو، اگر چہ اس کے حق میں کسی وقت دعانہ کرے تب بھی اثر ہو جاتا ہے۔مجھ کو یاد ہے کہ شاید عرصہ تین ماہ یا کچھ کم و بیش ہوا ہے کہ اس عاجز کے فرزند نے ایک خط لکھ کر مجھ کو بھیجا کہ جو میں نے امتحان تحصیلداری کا دیا ہے اس کی نسبت دعا کریں کہ پاس ہو جاؤں اور بہت کچھ انکسار اور تذلل ظاہر کیا کہ ضرور دعا کریں۔مجھ کو وہ محط پڑھ کر بجائے رحم کے غصہ آیا کہ اس شخص کو دنیا کے بارے میں کس قدر ہم وہم ہے۔چنانچہ اس عاجز نے وہ خط پڑھتے ہی بہ تمام تر نفرت و کراہت چاک کر دیا اور دل میں کہا کہ ایک دنیوی غرض اپنے مالک کے سامنے کیا پیش کروں! اس خط کے چاک کرتے ہی الہام ہوا: ”پاس ہو جائے گا۔“ وہ عجب الہام بھی اکثر لوگوں کو سنایا گیا، چنانچہ وہ لڑکا پاس ہو گیا، فالحمد للہ۔سو خداوند کریم کی عالیشان درگاہ میں نازک آداب ہیں۔جب کوئی عرض آداب کے مطابق ہوتی ہے تو قبول ہو جاتی ہے اور ربط محبت و اعتقاد کرنا ان معاملات میں بہت کچھ دخل رکھتا ہے۔صاحب محبت اور ارادت کے بہت سے ایسے آفات اور مکروہات بباعث عین محبت دور کیے جاتے ہیں کہ اس کی اس کو خبر نہیں ہوتی۔166 اس ارشاد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مرز ا سلطان احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے واجب ادب و احترام کو ملحوظ رکھ کر دعا کی تھی اسی لیے اللہ کے ہاں پایہ قبول کو پہنچ گئی۔ا مکتوبات احمد جلد سوم صفحه ۴۳-۴۴