ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 11 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 11

ابن سلطان القلم ~ 11 - کیا۔خدا تعالیٰ نے ان کے حسن ظن کو ضائع نہ کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ مقام کہ دنیا کے اغراض کے لیے بیٹے کے واسطے بھی دعا پسند نہ کی۔اللہ تعالیٰ باپ اور بیٹے کا یہ فعل پسند آیا اور نماز میں آپ کو بشارت مل گئی کہ پاس ہو جائے گا۔آپ نے مسکرا کر اس کو بیان کیا کہ ہم نے تو دعا نہیں کی، مگر خدا تعالیٰ نے کامیابی کی بشارت دے دی۔چنانچہ اسی کے موافق وہ پاس ہو گئے اور اُن کی ترقیات کا سلسلہ جاری ہو گیا۔خاکسار کے نزدیک دنیوی غرض کے لیے بہت زیادہ ہم و غم کرنا اور تذلل وانکسار کا اظہار کرنا حضرت اقدس کی ناپسندیدگی کا موجب ہوگا، ورنہ جب حضرت مرزا سلطان صاحب نے ڈپٹی کے عہدے کے لیے حضرت اقدس سے دعا کی درخواست کی تو آپ نے نہ صرف دعا کی بلکہ ایک موقع پر قبولیت دعا کے نشان کے طور پر اس واقعہ کو خود بیان بھی فرمایا۔حضرت مسیح موعود سے دلی اعتقاد کی دلیل: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دعا کی درخواست کرنا دراصل آپ کے حضرت اقدس سے دلی اعتقاد، تعلق خاطر اور ربطِ محبت کی دلیل ہے اور یہ بات خود حضرت مسیح موعود نے بیان فرمائی ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: ا حیات احمد جلد دوم صفحہ ۳۹۷- جدید ایڈیشن