ابنِ سلطانُ القلم — Page 234
ابن سلطان القلم ~ 234 ہے۔اسی طرح مسٹر جان لونگ نے حضرت امام حسین کے واقعہ شہادت کے بارہ میں چار سوشعر پرمشتمل پر درد انگریزی نظم لکھی۔ازاں بعد واقعہ شہادت بقلم مسٹر آرتھر این والسٹن سی آئی ای، جو اس نے اپنی تصنیف "Hours with Muhammad" میں مختصر اور دردناک ناک پیرایہ میں لکھا ہے، کا ترجمہ پیش کیا ہے اور آخر پر نتیجہ و اثر شہادت امام حسین بیان کیا ہے۔گویا اس واقعہ نے اپنوں اور غیروں پر عمل مسمریزم کر کے مسحور بنادیا ہے۔-۲۴- تبصره بر اسرارِ بے خودی بڑی تقطیع کے ۳۹ صفحات پر مشتمل آپ کی یہ تصنیف مکرم محمد اسماعیل پانی پتی صاحب کو مرتب و پیش کرنے کی توفیق ملی، جسے ”بزم اقبال“ نے شائع کیا۔کتاب کے مقدمے میں تعارف کچھ یوں درج ہے: ”علامہ اقبال کی مشہور مثنوی ”اسرارِ بے خودی“ پہلی مرتبہ ۱۹۱۵ء میں شائع ہوئی تو اس کے خلاف مخالفت کا ایک طوفان برپاہو گیا۔شمالی ہند کے اخباروں میں بکثرت مضامین مثنوی کی مخالفت و موافقت میں لکھے گئے اور عرصے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔اسی زمانہ میں خان بہادر مرز اسلطان احمد نے (جو اس وقت سونی پت ضلع رہتک میں اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر تھے) ایک نہایت بے نظیر ، دلچسپ اور پر مغز تبصرہ اس مثنوی پر کیا تھا، جس میں انھوں نے مثنوی اسرارِ بے خودی کی حمایت میں ایسے فصیح و بلیغ اور عالمانہ و فاضلانہ رنگ میں اظہارِ خیال کیا کہ اسے پڑھ کر بڑا سرور حاصل ہوتا ہے۔جس