ابنِ سلطانُ القلم — Page 222
ابن سلطان القلم ~ 222 ~ فنون لطیفہ کی پانچ قسمیں ہیں۔(۱) فن شاعری (۲) فن موسیقی (۳) فن تعمیر (۴) فن سنگ تراشی (۵) فن مصوری کتاب کے دوسرے حصے میں انھی پانچ فنون پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔۱۳- امثال: ۳۱۵ صفحات پر یہ کتاب صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی مشتمل پ ہے۔ایک معرکۃ الآراء تصنیف ہے، جو مئی ۱۹۱۱ء میں صادق الانوار سٹیم پریس بہاولپور میں طبع ہوئی۔اس کتاب میں ضرب الامثال پر فلسفیانہ رنگ میں بحث کی گئی ہے۔ابتدا میں پنجابی اور اُردو میں جو نسبت ہے اس پر تبصرہ کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ اُردو زبان دراصل پنجابی کی ہی اصلاح یافتہ شکل ازاں بعد صفحہ نمبر ۲۰۴ تک امثال پر مختلف جہات سے بحث کی ہے، جس میں المثل یا کہاوت کی تعریف، مآخذ و اسنادِ امثال، امثال اور اقوال و محاورات، امثالِ ،شعریه اقسام ،امثال امثال باعتبار مفهوم عامه و مفهوم خاصه اور تنقید امثال وغیرہ موضوعات شامل ہیں۔آخر پر پنجابی زبان کی ۱۴۶۴ ضرب الامثال اردو ترجمے کے ساتھ درج کی گئی ہیں اور ساتھ ساتھ حواشی میں ضروری تشریحات بھی دی گئی ہیں۔ضرب