ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 204 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 204

ابن سلطان القلم ~ 204 ~ معاصرین میں آپ کا مقام و مرتبہ : جناب حافظ قاری فیوض الرحمن (ایم اے ایم او ایل پی ایچ ڈی ایم اے عربی۔اردو، عربی، اسلامیات نے اپنی کتاب ”معاصرین اقبال“ میں آپ کے بارہ میں لکھا ہے کہ ”مولانا ابو الکلام آزاد خواجہ حسن نظامی، مفتی کفایت اللہ ، اکبر الہ آبادی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔166 حضرت مرزا سلطان احمد صاحب اور علامہ اقبال: اس سلسلہ میں مزید تحریر کرتے ہیں: ”مرزا سلطان احمد کو مسلمانوں کے رفاہی کاموں سے بڑی دلچپسی تھی۔وہ انجمن حمایت اسلام کے جلسوں میں بڑی سرگرمی سے حصہ لیتے تھے۔اقبال سے ان کی پہلی ملاقات انجمن ہی کے جلسوں میں ہوئی تھی۔اس کے بعد علامہ اقبال اور ان میں دوستانہ تعلقات قائم ہو گئے۔۱۹۱۲ء میں انجمن کے ایک اجلاس کی دوسری نشست کی صدارت انھوں نے کی، جس میں علامہ اقبال نے شمع و شاعر دو نشستوں میں پڑھی تھی۔“۲ ا معاصرین اقبال، صفحه : ۳۵۹ مطبوعه ۱۹۹۳ء، ناشر : نیشنل بک سروس اردو بازار لاہور۔بحوالہ روزنامہ الفضل ۶ جنوری ۲۰۰۵ء مضمون مولانا دوست محمد شاہد صاحب ۲ معاصرین اقبال، صفحه : ۳۵۸ مطبوعه ۱۹۹۳ء، ناشر : نیشنل بک سروس اردو بازار لاہور۔بحوالہ روزنامہ الفضل ۶ جنوری ۲۰۰۵ء مضمون مولانا دوست محمد شاہد صاحب