ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 189 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 189

ابن سلطان القلم ~ 189 - ~ فلسفیانہ مضامین لکھنے میں بے مثال شہرت : مشہور و معروف ادیب اور رسالہ ”مخزن“ کے ایڈیٹر شیخ عبد القادر مرحوم نے اپنے نہایت بلند پایہ علمی پرچہ کے اگست ۱۹۰۴ء کے شمارہ میں صاحبزادہ صاحب کا فوٹو مندرجہ ذیل نوٹ کے ساتھ شائع کیا تھا: نٹگمری ” دوسری تصویر جناب مرزا سلطان احمد صاحب اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر می کی ہے۔آپ کے اعلیٰ خاندان کا 'پنجاب چیفس، میں خصوصیت سے ذکر ہے۔فلسفیانہ مضامین لکھنے میں جو شہرت آپ نے حاصل کی ہے وہ محتاج بیان نہیں۔آپ کی عالمانہ قابلیت اور قوت استدلال مسلّم ہے۔باوجود اپنے فرائض منصبی کے مضامین نگاری آپ کا خاص مشغلہ ہے۔166 اس کا قائم مقام آیا نہ پھر : ادارہ ”بزم اقبال“ نے علامہ اقبال کی مثنوی اسرارِ بے خودی، پر آپ کا تنبصر ہ شائع کیا جس کے دیباچہ میں لکھا: ہزاروں اعلیٰ پائے کے فلسفیانہ مضامین اور ادبی مقالات انھوں نے ملک کے مختلف اخبارات ورسائل کے لیے لکھے۔اُس وقت شائع ہونے والا کوئی بھی ادبی پر چہ ایسا نہ تھا جس میں ان کے فاضلانہ اور عالمانہ مضامین شائع نہیں ہوئے۔ان کے مختلف اور متفرق مضامین کے بارہ مجموعے آج بھی ربوہ کی مرکزی لائبریری میں محفوظ ہیں، جنھیں تبصره بر اسرارِ بے خودی صفحه ۵،۴