ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 177 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 177

ابن سلطان القلم ~ 177 - مضمون کے اوصاف بیان کیے جائیں۔دراصل آپ نے روحانی فلسفہ کے مخال اور معترضین مذاہب کے اوہام باطلہ کی کھلے بندوں تردید فرمائی ہے۔(ایڈیٹر ) آپ کے مفید علمی اور محققانہ مضامین کی شہرت: الفین رسالہ ”رہنمائے تعلیم “ کے ایڈیٹر نے بایں الفاظ آپ کو خراج تحسین پیش کیا: ”جناب خان بہادر مر زا سلطان احمد صاحب کے اسم گرامی سے اخباری دنیا سے دلچسپی لینے والا کون ایسا شخص ہے جو واقف نہیں۔آپ کا نام ماشاء اللہ ہندوستان کے ان مایہ ناز قابل مضامین نگاروں میں جن پر ہندوستان بجاطور پر فخر کر سکتا ہے، اس وقت ایک ممتاز درجہ رکھتا ہے اور آپ کے مفید علمی اور محققانہ مضامین نے پبلک میں اس قدر شہرت اور عزت و توقیر حاصل کر رکھی ہے کہ آپ کے مضامین حاصل کرنے اور پبلک کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان بھر کا ممتاز سے ممتاز اردو رسالہ ساعی اور خواہاں رہتا ہے۔چنانچہ ہم نے بھی ایک ماہ کے قریب گزرتا ہے جناب سے خواہش کی تھی کہ وہ رہنمائے تعلیم کو بھی اپنے مضامین سے متمتع فرمایا کریں اور شکر ہے کہ جناب نے نیاز مند کی چٹھی پہنچتے ہی حسب ذیل عالمانہ مضمون بھیج کر مشکور احسان کیا ہے۔مضمون اپنی نوعیت میں ایسا مفید ہے کہ اگر اس کو غور سے پڑھ کر اس پر عمل کیا جائے تو ہندوستانیوں کی یہ شکایت کہ ہندوستان سے ایجادیں نہیں نکلتیں بہت جلدی رفع ہو جائے۔آپ نے رہنمائے تعلیم کی جو تعریف کی ہے وہ در حقیقت آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ا رسالہ ”المجدد صفحہ ۴۵۔تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔