ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 174 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 174

ابن سلطان القلم ~ 174 فصل مختلف رسائل واخبارت کی آراء اور تبصرے صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کے گرانقدر مضامین مختلف علمی وادبی رسائل واخبارات کی زینت بنتے رہے۔بعض رسائل واخبارات کے مدیران مختلف وقتوں میں آپ کے مضامین پر تبصرے بھی شائع کرتے رہے۔ان تبصروں اور آراء سے دنیائے علم و ادب میں آپ کے عظیم مقام و مرتبے کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ان میں سے بعض تبصرے ذیل میں درج کیے جاتے ہیں: تمام خیابان گلزار علم آپکی تراوش قلمی کے رہین منت : ابو الافضال مالک و ایڈیٹر اخبار المشیر و رسالہ ضیاء الاسلام مراد آباد آپ کے بارے میں رقم طراز ہیں: مسلمانوں کے علمی طبقہ میں بہت کم افراد ایسے ہوں گے جو عالی جناب خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب سابق اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر پنجاب حال ریونیو ممبر ریاست بہاولپور کے نام نامی اور اُن کے علمی کارناموں سے بے خبر ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ مرزا صاحب ممدوح کے رشحات قلم کی آبیاری سے چمن علم کی نہ صرف کوئی ایک کیاری (شعبہ علم) سیراب ہوئی ہے بلکہ یوں کہا جاسکتا ہے کہ آپ کی تراوش قلمی کے رہین منت تمام خیابان گلزار علم ہیں لیکن