ابنِ سلطانُ القلم — Page 167
ابن سلطان القلم ~ 167 - ~ مضامین شیخ عبد القادر ایڈیٹر مخزن پنجاب، سید ناصر علی صاحب خان بہادر مالک صلائے عام دہلی، تنقیدات رسالہ زمانہ، مبدیات ایڈیٹر رسالہ الناظر لکھنو۔اوپر جس قدر حوالے دیے گئے ہیں یہ استقرائی ہیں اور ان کا نام باعتبار جدا گانہ رنگوں کے لیا گیا ہے۔اس سے یہ مراد نہیں کہ ان میں اضافہ نہیں ہو سکتا اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی اور صاحب ان میں کچھ کمی بھی کر سکیں۔میں نے ان کا نام بطور ایک نظیر کے لیا ہے۔ج: اوائل عمر میں مجھے ہمیشہ وہ کتاب اور وہ تصنیف یا تالیف پسند ہوا کرتی تھی جس میں حقیقت الامور پر بحث کی گئی ہو، جو نرا قصہ اور کہانی نہ ہو۔میں صوفیانہ رنگ کی تصانیف خواہ کسی مذہب کی ہوں زیادہ پسند کرتا رہا ہوں۔فلسفی رنگ کی کتابوں اور تصانیف سے مجھے شروع سے ایک خاص قسم کا شوق رہا ہے اور یہی سلسلہ مجھے سب سے زیادہ پسند بھی آیا ہے اور یہی رنگ مجھے زیادہ محفوظ کرنے کا ذریعہ ہے۔دواوین اور اشعار میں سے میں وہ سلسلہ پسند کرتا ہوں کہ جن میں سوز وگداز ہو اور جن میں شاعر نے کوئی حقیقت ظاہر کی ہو۔ان کا ایک مصرع بھی میرے دل پر خاص اثر کرتا اور مجھے ایک خاص حظ بخشتا ہے۔اسی طرح فلسفی رنگ کی بحثیں اور صوفیانہ رنگ کی تصانیف سے میں ایک خاص خوشی کا احساس کرتا ہوں۔بعض دفعہ مجھے ساری کتاب ناپسند ہوئی۔کبھی اس کا ایک جملہ بمقابلہ ساری کتاب کے میرے لیے ایک خوش کن ذخیرہ ثابت ہوا۔