ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 130 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 130

ابن سلطان القا ~ 130- ~ وقت گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گھر میں مخاطب ہو کر کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔ورنہ اس سے پہلے مرزا سلطان احمد صاحب روحانی طور پر عاق سمجھے گئے تھے۔بیعت خلافت کے بعد ہی حقیقتا روحانی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے کہلائے۔چنانچہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی آپ کی بیعت کے بعد آپ کے اخلاص کا ذکر کیا ہے۔پھر آپ کے بحیثیت فرشتہ گرسی پر بیٹھنے کے بھی یہی معنے ہیں کہ آپ روحانی طور پر معزز اور مکرم ہو گئے، جس کا ذکر اس الہامِ الہی میں بھی ہے: وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا یعنی ہم تیری نسبت ایک بات بھی ایسی باقی نہیں چھوڑیں گے جو موجب رسوائی اور طعن و تشنیع ہو۔چنانچہ میرزا سلطان احمد صاحب کا سیاہ لباس یعنی مخالفت مسیح موعود علیہ السلام مخزيات ذكرا میں شامل تھا۔پھر آپ کی بیعت کے بعد فرشتہ ہو جانے سے یہ الہام الہی پورا ہوا اور حضرت مسیح موعود وو السلام کا رعب دوبالا ہو گیا۔الحمد اللہ علی ذلک پاس ہو جائے گا“: پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے بارے میں الہام ہوا تھا پاس ہو جائے گا۔“ ۲۳ نومبر ۱۹۰۳ء بمطابق ۲ / رمضان کو میں نے دیکھا کہ سلطان احمد کی تائی مسماۃ حرمت بی بی ایک مکان پر جو سکھوں کے دھر مسالہ سے مشابہ ا تذکره صفحه ۴۵۲