ابنِ سلطانُ القلم — Page xv
i ان الحر الحب حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب بقلم مکرم محترم چو دھری محمد علی صاحب) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں حضرت مرز اسلطان احمد صاحب آپ کی پہلی بیوی سے فرزند اکبر تھے۔آپ نے اپنے مقدس باپ کے گھر میں پرورش پائی، ان سے بچپن میں بعض کتابیں جیسے: تاریخ فرشتہ، نحومیر اور گلستان و بوستان سبقاً پڑھیں۔یہ کیونکر ممکن ہے کہ حضرت مسیح موعود کی قوت قدسیہ نے آپ کی زندگی، آپ کے اخلاق اور صلاحیتوں پر گہرے نقوش مرتسم نہ کیے ہوں۔جب آپ کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ساری زندگی محنت، دیانت ، سچائی، فرض شناسی اور حسن اخلاق سے عبارت تھی۔امانت و دیانت کا یہ حال تھا کہ دفتر میں اپنے مضمون وغیرہ لکھنے کے لیے الگ ذاتی قلم دوات رکھی ہوئی تھی۔خاکسار سمجھتا ہے کہ یہ سب حضرت مسیح موعود کی تاثیر قدسی اور آپ کا فیض تھا۔آپ کو اپنے والد بزرگوار سے غیر معمولی تعلق خاطر تھا۔یہی وجہ ہے کہ حضور کی وفات پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاتا اس کی خبر دی۔آپ ایک ٹریکٹ ”الصلح خیر“ میں حضرت اقدس کے ساتھ اپنی عقیدت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: