ابن رشد

by Other Authors

Page 8 of 161

ابن رشد — Page 8

اٹھنا بیٹھنا اچھی اور اعلیٰ سوسائٹی میں تھا۔شہر کے لوگ اس خاندان کے تمام افراد کو سر آنکھوں پر بٹھاتے تھے۔یادر ہے کہ اندلس میں امیر اسلمین کے عہدے کے بعد قاضی القضاۃ کا عہد: سب سے اعلیٰ شمار کیا جا تا تھا۔گو یا امیر یا خلیفہ کی غیر موجودگی میں وہ اس کا نائب اور حکمران ہوتا تھا۔کے دادا کا نام نہ صرف ان کی تصنیفات بلکہ ان کے عہدہ جلیلہ کی وجہ سے پورے اندلس میں مشہور تھا۔ابن زہر، ابن طفیل اور میں دانت کائی درسی تھی۔ابن طفیل اور ابن زہر کا خاندان جاہ وحشمت اور علم وفضل کی دولت سے مالا مال تھا۔خاندان بنی زہر میں عبد الملک ( ابو مروان ) ابن زہر اور ابو بکر ابن زہر ممتاز حیثیت کے مالک تھے۔اس خاندان کا جد امجد ابو الاعلیٰ ابن زہر ( 1130ء) اشبیلیہ کا رہنے والا نہایت معزز محدث، طبیب، مصنف اور فقیہ تھا۔اس کے بیٹے عبد الملک (ابو مروان ابن زہر Avenzoar 1162ء) نے مشرق کے اسلامی ممالک میں جاکر طلب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔ایک عرصہ مصر میں طبابت کے بعد وہ اندلس واپس لوٹا اور اشبیلیہ میں طبابت شروع کی۔جارج سارٹن نے اسے قرون وسطی اور اسلامی عہد کا عظیم ترین طبیب کہا ہے۔ابومروان کے بعد اس کا بیٹا ابو بکر ابن زہر (1199-1110ء) بھی کامیاب ادیب نغز گو شاعر، اور طبیب تھا۔باپ کی زندگی میں وہ اس کے ہمراہ امیر عبدالمومن کے شاہی دربار میں ملازم رہا اور اس کی وفات پر امیر عبد المومن نے اسے اپنا طبیب خاص مقرر کیا۔طبانت اس خاندان کا چونسلوں تک موروئی پیشہ ہا اور کئی افراد خاندان خلفاء کے شاہی طبیب مقرر ہوئے۔(5) دوستوں پر جان چھڑکتا تھا اور ارسطو کے اس مقولے کا صدق دل سے قائل تھا" ہر نئی چیز اچھی ہوتی ہے مگر دوستی جتنی پرانی ہوائی ہی عمدہ اور مضبوط ہوتی ہے"۔شاعر نے کیا خوب کہا ہے: اے ذوق کسی ہمدم دیر ینہ کا ملنا بہتر ہے ملاقات مسیحا د خضر سے کی جب فنی زندگی شروع ہوئی تو سب سے پہلے اس کے نیاز مندانہ تعلقات طبیب حاذق ابومردان ابن زہر (10921162 ء ) سے قائم ہوئے۔دونوں میں اس قدر تعلق بڑھا کہ جب نے کلیات فی حسب مکمل کی تو ابن زہر سے فرمائش کی کہ وہ بھی طب پر ایک کتاب لکھے تا کہ دونوں کی کتابیں اس فن پر انسائیکلو پیڈیا قرار دی جائیں۔چنانچہ نے کلیات میں کہا ہے: میں نے اس تصنیف میں فن طب کے امور کلیہ کو جمع کر دیا ہے اور ایک ایک عضو کے امراض کو الگ الگ بیان نہیں کیا ہے کیونکہ اس کی کچھ ضرورت بھی نہیں ہے۔یہ باتیں امور کلیہ سے مستند یا ہوتی ہیں لیکن جب کبھی مجھے ضروری امور سے فرصت ہوئی تو 8