ابن رشد

by Other Authors

Page 101 of 161

ابن رشد — Page 101

اجرام فلکی (ستارے ) مادی نہیں بلکہ نفوس وارواح ہیں۔روح کیا ہے؟ کا پختہ یقین تھا کہ روح کا تعلق جسم سے اسی طرح ہے جس طرح صورت کا مادہ سے ہے۔ابن سینا کا نظر یہ تھا کہ دنیا میں متعدد لافانی روحیں ہیں ، اس سے متفق نہیں تھا۔اس کے نزدیک روح سے ہی جسم مکمل ہوتا ہے، انسانی روح کوئی الگ چیز نہیں، بلکہ جسم کا ضمیمہ ہے۔کے نزدیک کائنات ابد سے حرکت میں ہے اور اس کا ایک دوامی محرک ہے، جس کا نام خدا ہے۔ذہن کے ماسوا مادہ (Matter) اور صورت (Form) الگ الگ نہیں ہو سکتے۔مادہ ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے جبکہ عقل غیر متحرک ہے۔روح تمام انسانوں میں ایک جیسی پائی جاتی ہے، لیکن یہ جسموں میں الگ الگ بستی ہے۔روح اور جسم کا وہی رشتہ ہے جو مادہ اور صورت (Matter & Form) کا ہے۔ان جیسے مسائل میں اس نے ارسطو کی تقلید کی۔فلسفے کا دفاع سے قبل مشرق میں الکندی ، الفارابی ، ابن سینا اور مغرب میں ابن حزم ، ابن باجہ، ابن طفیل کر چکے تھے مگر اس قدر یقین اور اتنی وضاحت سے نہیں۔کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے فلسفے کا دفاع یقین کامل اور وضاحت سے کیا۔اس کے نزدیک فلسفہ دین کا دوست اور رضاعی بہن ہے۔فلسفہ اور شریعت میں کوئی تضاد نہیں اور نہ یہ ایک دوسرے کو رد کرتے ہیں۔جس طرح شریعت کے ذریعہ حقیقت وصداقت کو پاناممکن ہے اسی طرح فلسفہ سے بھی حقیقت کی تہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔این رشد نے ان خیالات کا اظہار فصل المقال و تهافت التهافة اور دوسری کتابوں میں کیا ہے۔اس نے مزید لکھا کہ : " فلسفہ محض غور و فکر اور اشیاء کے مطالعے کا نام ہے۔مذہب اسلام چونکہ سچا ہے اس لئے یہ ہمیں ایسے علم (فلسفہ) کے حاصل کرنے کے بارے میں ترغیب دیتا ہے (لعلکم تنظرون ) جو صداقت و حقیقت کی طرف رہ نمائی کرتا ہے۔ہمارے پاک صحیفہ (قرآن) نے جو ہمیں سکھلایا اس میں کوئی تضاد نہیں ہو سکتا کیونکہ سچائی سچائی کے خلاف نہیں ہو سکتی بلکہ اس سے مطابقت رکھتی اور اس پر گواہ بنتی ہے۔اگر قرآن کی آیات کے معانی میں اور برہانی نتائج میں تضاد ہو تو ان کی تشریح تمشیری کرنی چاہئے: "Truth does not oppose truth but accords with it and bears witness to it۔If there is conflict in the meaning of the scripture with demonstrative conclusions, it must be interpreted allegorically۔" فصل المقال' کا آغاز اس دعوئی سے شروع ہوتا ہے کہ شریعت کے جاننے کے لئے فلسفے کی تعلیم ضروری 101