مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 98 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 98

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی وفات پر بزرگان سلسلہ کے تاثرات ا۔حضرت مولوی شیر علی صاحب شروع شروع میں بندہ کو دار اسیح اور اس کے قرب و جوار میں رہنے کی سعادت نصیب ہوئی۔19 کے آخر میں بندہ کے موجودہ رہائشی مکان کی بنیاد رکھی گئی۔اور اور اس کے بعد جلسہ میں حضرت ڈاکٹر صاحب مرحوم کا مکان حضرت نانا جان میر ناصر نواب صاحب نے بنوالیا۔اور اس طرح گویا ہماری مستقل ہمسائیگی کی بنیادیں پڑ گئیں۔پہلے پہل حضرت ڈاکٹر صاحب کے سلسلہ ملازمت باہر رہنے کے ایام میں آپ کے چھوٹے بھائی یعنی حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوا اپنے خاندان سمیت ہمارے ہمسائے میں کافی لمبے عرصے تک رہے۔اور وہ اپنے اہل بیت سمیت ہمارے نہایت ہی محسن ہمسایہ تھے۔حضرت ڈاکٹر میر صاحب مرحوم کے ریٹا کہ ہو کہ قادیان آنے کے وقت سے باقاعد آپ کی ہمسائیگی بندہ کو میسر آئی۔اس عارضی اور مستعار زندگی کے دوران میں آپ نے ہمسائیگی کے تعلق کو جس خوبی اور عمدگی سے نبھایا ہے۔بندہ اس کے بیان سے اپنے آپ کو عاجز پاتا ہے۔آپ نے ان تمام حقوق کی ادائیگی میں جن کو کہ اسلامی شریعت ایک مسلمان آسایہ پر واجب قرار دیتی ہے نہایت ہی اعلی نمونہ پیش فرمایا۔آپ کا سلوک نہایت ہی بلند پایہ اخلاق پر مبنی تھا۔یہاں تک کہ بندہ نے دیکھا۔کہ آپ کی طرف سے ہمسائیگی