مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 81
? حضرت ڈاکٹر میر محمد اسامیل صاحب کا حال ہزاروں ایجاب کی دلی دعاؤں کے ساتھ حضرت احمد کی گود میں تربیت پانے والے عظیم الشان رفیق اور ولی اللہ کو دفن کیا گیا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون قادیان و ارماہ دیا۔جیسا کہ الفضل کے گزشتہ پرچے میں اطلاع دی جاچکی ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے برادر نسبتی۔حضرت اماں جان اطال الله بقاءھا کے حقیقی بھائی اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ماموں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کل بتاریخ ۸ در جولائی ۱۹۴۷ء بروز جمعہ المبارک بوقت پونے آٹھ بجے شام انتقال فرما گئے۔اور کس محبوب حقیقی سے جاملے۔جس کے دیدار کی تمنا میں آپ فرمایا کرتے تھے۔تڑپتی روح ہے میری کہ جلدی ہو نصیب اپنے ملاقات شہ خوباں لقائے حضرت باری حضرت میر صاحب کی علالت یوں تو ایک لیے عرصہ سے تشویشناک صورت اختیار کو چکی تھی۔لیکن کل نماز جمعہ کے بعد آپ کی حالت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔جس کے پیش نظر خاندان کے اکثر افراد اور خود حضرت مصلح موجود ایدہ اللہ تعالٰی آپ کی کوٹی دار الصفرہ میں تشریف لے آئے تھے۔چنانچہ حضور کی موجودگی میں ہی آپ کی وفات واقع ہوئی۔