مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 80 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 80

69 خاندان مسیح موعود کے دیگر افراد نے باری باری بوسہ دیا۔اس کے بعد حضور جنازہ کے قریب ہی زمین پر خدام کے ہمراہ تشریف فرما ہو گئے اور احباب کو تنظیم کے ماتحت حضرت میر صاحب کا چهره آغری یار دیکھنے کا موقعہ دیا گیا۔آپ کا چہرہ با وجود طویل علالت کے بہت با رونق شگفتہ اور نورانی نظر آتا تھا۔بعد ازاں جنازہ اٹھایا گیا۔حضرت مصلح موعود نے قبر تک نعش کو کندھا دیا۔حضور خود قبر میں اُترے اور میر داؤد احمد صاحب ابن حضرت میر محمد اسحق صاحب اور میر سید احمد صاحب ابن حضرت میر محمد اسمعیل صاحب نے نعش کو لحد میں انا را حضرت میر صاحب کی قبر میں حضور نے اپنے دست مبارک سے مٹی ڈالی۔قبر تیار ہو جانے پر حضور نے دعا فرمائی اور پھر واپس تشریف لے آئے؟ الفضل ۲۱ جولائی ۱۹۴۷ ص۲) حضرت میر محمد اسمعیل صاحب سلسلہ کے چوٹی کے بزرگ، ولی اللہ، نہایت بلند پایہ رفیق اور ایک زبر دست ستون کی کی حیثیت رکھتے تھے۔آپ کا انتقال ایک زبر دست قومی صدمہ تھا جس کو جماعت احمدیہ نے عموما اور رفقاء مسیح موعود نے خصوصا بہت محسوس کیا اور آپ کی وفات پر نہایت گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔( تاریخ احمدیت جلد دہم) 1