مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 76
<8 بیماری اور حضرت خلیفہ ایسے مصلح موعود کی دعائیں ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد آپ کی صحت کمزور ہو گئی اور اکثر بیمار رہنے لگے۔مارچ اپریل ۹۴ سے آپ کو دمہ کے شدید دورے شروع ہو گئے۔وسط جون میں حالت نازک ہو گئی۔حضرت مصلح موعود نے جولائی ۹۴ کے خطبہ جمعہ میں دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا : ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب قریباً ایک ماہ سے سخت بیمار ہیں اور اب وہ بہت ہی کمزور ہو چکے ہیں اور دو دن سے ان پر قریباً بیہوشی کی سی حالت طاری ہے۔ہماری جماعت ابھی تک بہت سی تربیت کی محتاج ہے اور تربیت کے لئے صحابہ کا وجود بہت ضروری ہے۔اب حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے بہت تھوڑے صحابہ باقی رہ گئے ہیں خصوصاً ایسے صحابہ جو حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو کے ابتدائی زمانہ کے حالات سے واقف ہیں اور جنہوں نے آپ کے ابتدائی ایام سے ہی آپ کی صحبت سے فیضان حاصل کئے تھے ان کی تعداد بہت ہی کم رہ گئی ہے اس لئے ایسے لوگوں کا وجود حجابات کی ایک قیمتی دولت ہے اور جتنا جتنا یہ لوگ کم ہوتے چلے جاتے ہیں اتنا ہی جماعت کی روحانی ترتی بھی خطرہ میں پڑتی چلی جاتی ہے۔اور چونکہ رفقاء کا وجود ایک قومی دولت اور قومی خزانہ ہوتا ہے۔اس لئے جماعت کے افراد پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ایسے موقعہ پر خاص طور پر ڈھائیں کریں تا کہ یہ خزانہ ہمارے ہاتھوں سے جاتا نہ رہے اور اللہ تعالٰے رفقاء احمد کے وجود کو ایک لیے عرصہ تک قائم رکھے تاکہ جماعت ایسے مقام پر پہنچ جائے کہ