مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 73 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 73

۷۲ ہے اس محبت کی وجہ سے روحانیت کا ایک خاص رنگ ان میں پیدا ہو گیا ہے۔اس لئے میں سمجھتا ہوں ایسی ٹھوکر سے جو دوسروں کو لگ جاتی ہے یانگ سکتی ہیں خدا نے ان کو محفوظ کیا ہوا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس تعلق کی وجہ سے جو برکات اُن پر نازل ہوتی ہیں ان کے باعث جماعت کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گئے۔(خطبہ جمیعہ اور جولائی ۱۹۲۴) حضرت مصلح موعود حضرت میر صاحب پر اتنا اعتماد فرماتے کہ جب کوئی کمیشن مقرر فرماتے تو میر صاحب ممبر ہوتے یا صدرر علیه و عادات مبارکہ قد در میانه رنگ گندمی وجیه تمری چہرہ عشق الہی اور محبت رسول کا تو چہرہ پر عیاں۔کشادہ پیشانی بستواں ناک رگھنی داڑھی اعضاء بھاری رحیم بھر بھرا باد قار چال۔بات بہت نرمی سے کرتے لیکن ترازو میں تول کر تقریر کی بجائے تحریہ کو اپنے مافی الضمیر کی ادائیگی کا ذریعہ بنایا مسائل پر دقیق اور گہری نظر ڈالئے۔آپ کے مضامین اجاب شوق سے پڑھتے۔آپ کی مجالس دینی و علمی گفتگو پشتمل ہوتیں۔طبیعت میں زہد تھا دنیا کی زخرفات انہیں اپنی طرف متوجہ نہ کر سکیں۔وہ دنیا میں رہتے ہوئے بھی اس دنیا میں نہ تھے گویا آپ کی زندگی اس شعر کی مصداق تھی۔در جهان و باز بیرون از جہاں بس نہیں آمدنشان کاملاں کاموں کی یہی نشانی ہے کہ وہ دنیا میں رہتے ہوئے دنیا میں نہیں ہوتے ( دو بھائی غلام باری سیف)