مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 70
۶۹ بہت محبت سے مخلصانہ مشورہ دیا۔تمھارا خط میں نے پڑھا میرے نزدیک اس موقع کو ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیئے۔تم ابھی بچہ ہو تمہیں معلوم نہیں کہ رشتہ ناتا کے وقت کیسی کیسی مشکلیں پیش آتی ہیں اور خاندان جو کسی طور سے عیب نہ رکھتا ہو کسی طرح مشکل سے ملتا ہے اور نئی جگہ میں کیسی کیسی خرابیاں نکل آیا کرتی ہیں۔اب خدا نے بشیر الدین کو دوسری طرف سے روک کر تمہاری طرف توجہ دی ہے یہ خدا کا کام ہے اس کی قدر کرنی چاہئیے اگر اس وقت انکار کرو گے تو یہ خدا کے کلام کی بے قدری اور ناشکری ہے بلکہ مجھے ڈر ہے کہ اس ناشکری کی شامت سے مدت تک کوئی دوسرا موقع پیش نہ آوے۔اس لئے میں تمہیں صلاح دیتی ہوں کہ اپنے دل کو سمجھاؤ اور جو حضرت صاحب نے لکھا ہے ضرور اس پر عمل کر لو۔اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے بہت سی ایسی باتیں ہیں کہ تم ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہو اور وہ باتیں تمہارے لئے بہتر ہوتی ہیں۔اسی غرض سے میں نے یہ خط لکھا ہے۔اور مجھے بہت خوشی ہوگی جب میں تمہارا یہ خط پڑھوں گی کہ لو میں نے تمہاری بات مان لی اور اپنی ضد چھوڑ دی اور اس کا جواب مجھے جلدی لکھو کہ سکند رہ جانے کے لئے ہم تیار بیٹھے ہیں۔از قادیان والده محمود احمد اس خط کے مندرجات نے بھائی کو قائل کردیا اور کمال اطاعت سے کام لیتے ہوئے رضامندی دے دی چنانچہ آپ کی پہلی شادی جولائی تاکہ میں اپنی پھوپھی زاد محترمہ شرکت سلطان صاحبہ سے ہوئی۔