مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 678 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 678

مضبوط کرتا ہے۔4<< بچوں کی تکلیف کو دیکھ کر یوں میں شفقت اور رحم جوش مارتے ہیں اور یک اخلاق کا جوش عظیم الشان تغیر اور نتائگی پیدا کر تا ہے۔جو بچے اندھے کا نے لنگڑے لولے ہو جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ اُن کے مخفی جو ہر اور اپنی مخفی حکمتیں دکھانا چاہتا ہے۔وہ طرح طرح کی خلاف توقع لیا قتیں اور کام سیکھ جاتے ہیں جن سے انسانی کمالات کا اظہار ہوتا ہے۔۲۲۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ جس طرح میں انسان کی ربوبیت کرتا ہوں۔اسی طرح والدین اور دیگر عزیز بھی بچہ کی تربیت پر ہمہ تن متوجہ رہیں۔ورنہ اس کی سزا بیماری اور موت ہے۔پس این موتیں اور بعض بیماریاں سرا ہیں والدین کے لئے کہ انہوں نے بچہ کی حفاظت کیوں نہ کی اور تاکہ وہ اور دیگر ناظرین آئندہ کے لئے محتاط رہیں۔اگر بیماریوں میں سخت سخت دُکھ نہ ہوں تو لوگ مر جانے کو معمولی بات سمجھیں۔علاج وغیرہ نہ کرائیں۔نہ پر میز و احتیاط کریں نہیں موت کو سخت دکھ سے وابستہ کر کے خدا نے انسان کو علاج کی طرف مجبور کیا۔تاکہ وہ خدا کی حکمتوں دوائیوں اور علوم کو باطل نہ کرنے پادے۔۲۴۔جب بچہ بیمار ہوتا ہے۔تو اوپر والے دعائیں کرتے ہیں۔ان کو خدا یاد آتا ہے۔اور اگر مر جاتا ہے۔تواکثر وقعہ ان کے آئندہ ہونے والے بچوں کو فائدہ ہو جاتا ہے۔مثلاً اگر ٹیکہ لگوانے میں سستی کی وجہ سے ایک بچہ چیچک سے ضائع ہو گیا۔تو اس کے والدین آئین رو اپنے ہر بچہ کو بر وقت ٹیکہ لگوایا کریں گے۔۲۵ بیماریاں اور دکھ نہ ہوتے تو خلوقات ہیں تعاون محبت علاج معالجہ کا سلسلہ نرینگ Nursing یعنی تیمار داری۔مال وقت اور محنت کی قربانی سب مفقود ہوتے۔اسی طرح صبر استقلال شفقت اور رحم کے مظاہرے دُنیا میں نہ پائے جاتے جو بنی نوع انسان کے