مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 620
419 تب بھی وہ مکان مضبوط اور قائم نہیں رہ سکتا۔بلکہ جلدی متزلزل ہو جاتا ہے۔چنانچہ دنیا کی دیگر تعمیروں کی طرح اس بنیاد کے لئے بھی تین چیزیں ضروری ہیں۔الجب تک وہ پوری نہ ہوں گی تب تک نظام کو تمام دنیا کے لئے کارآمد اور مفید نہیں ہو سکتا۔اور وہ تین چیزیں یہ ہیں۔ا ایمان یقین اور تقوی الله - ایسے لوگ جو ان صفات سے بکمال متصف ہوں۔نہ صرف کچھ لوگ ایسے ہوں۔بلکہ جہاں جہاں اور جس جس ملک یا روئے زمین پر یہ نظام پھیلتا جائے۔وہاں ان کی مستقل پارٹی یعنی اکثریت ہو۔اور ہوتی چلی جائے۔ایمان یقین اور تقوئے یا درکھیں کہ اگر پہلی چیز نہ ہو گی۔تو پھر یہ عمارت کھڑی ہی نہیں ہو سکتی۔اپنی چیزوں کا فقدان تھا جو اللہ تعالٰی کو ایک نبی بھیجنے کی ضرورت پیش آئی۔دنیا میں کوئی اللی نظام بغیر ایک عظیم الشان نبی کے قائم نہیں ہو سکتا۔نہ بھی ہوا ہے۔تمام مذاہب باطل ہو گئے۔تمام فرقے اُمت محمدیہ کے کھو کھلے اور بے برکت ہو گئے۔ایمان ثریا پر چلا گیا۔اور تقویٰ " تریر زمین کہیں روشنی نہ رہی۔نظام شریعت کی جگہ رسم ورواج اور کتاب الجھیل نے لے لی تب خدا تعالیٰ نے نئی زمین اور نئے آسمان بنانے کا ارادہ کیا اور مردوں کو زندہ کرنے کے لئے ایمان اور تقویٰ دے کہ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کو بھیجا تا کہ وہ ان کی تخم ریزی افراد میں کیہ کے ایک جماعت قائم کریں۔جو دنیا کے روحانی نظام کو کی حامل بن سکے۔سواے بھائیو! وہ تم ہو۔وذالك فضل الله يوتيه من يشاء۔