مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 609 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 609

۶۰۸ اسی طرح جہاں لفافہ کی جگہ کارڈ جا سکتا ہو وہاں فریاد کے لئے ایک پیسہ بچا لیا بھی عقلمندی بلکہ ثواب ہے۔عرض فضول تار اور فضول ٹکٹوں کے اسراف کا خیال رکھو۔اگر یے طور پر پابند تحریک جدید ہونا چاہتے ہو۔باس کے متعلق کفایت میری یہاں ہرگز یہ مراد نہیں۔کہ سب لوگ ہر ایک بات پر عمل کریں۔جو یہاں ذکرہ ہوتی ہے۔بلکہ مطلب صرف اتنا ہے کہ جو بات کسی شخص کے حالات اور حیثیت کے مطابق مفید ہو وہ اسے اختیار کیے۔بستر کی چادریں : سفید لٹھا کی چادریں بہت گراں پڑتی ہیں۔اور جلدی ختم ہو جاتی ہیں۔مناسب یہ ہے کہ صرف گھر کے معزنا اور بڑے لوگ ایسی چادریں استعمال کریں۔لڑکوں وغیرہ کے لئے آج کل کھیوں کی شکل کی بنی ہوئی میل خوری چادریں بہت سستی مل جاتی ہیں جو دیر پا بھی ہوتی ہیں۔رومال در صورتیں اور نوجوان طالب علم پیشی زمین روالوں کے بڑے شائق ہوتے ہیں۔اگر یہ رومال دوکانوں سے خریدے جائیں۔تو بعض اوقات ایک روپیہ یا بارہ آنہ فی مدد ملتے ہیں۔وہی رومال دہلی یا لاہور میں لڑکے بازاروں میں بیچتے پھرتے ہیں۔اور تین آنہ فی عدد دستیاب ہو جاتے ہیں۔روزانہ استعمال کے رویال سفید یا خالی لٹھ کے گھروں میں بنالینے چاہئیں۔جو بہت سستے پڑتے ہیں۔رنگین کپڑے ، عورتیں اور لڑکیاں اگر گرمی کے موسم میں اپنے کپڑے رنگ لیا کریں۔اور سفید نہ رکھا کریں۔تو ایک گونہ کفایت ہو جاتی ہے۔رنگین کپڑے کم مسلے ہوتے ہیں۔اور سفید دوسرے دن ہی بدلنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ساتھ ہی دھوبی کابل