مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 55
مولوی صاحب نے بچے پہ از راہ شفقت ہاتھ پھیرتے ہوئے یہ شعر پڑھا۔برائے کردن تنبیه فتاق دوباره آمد اسمعیل و اسحاق حضرت میر صاحب نے اپنے بیٹے کا نام میر محمد اسمعیل رکھا جب شہداء میں آپ کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی تو اسی شعر کی بہت پر میر حمد اسحق نام رکھا گیا۔حضرت میر ناصر نواب کو اپنے ماموں میر ناصر حسین صاحب کے توسط سے محکمہ انہار میں ملازمت مل گئی انہیں کے ذریعے آپ کا تعارف قادیان کے مرزا غلام قادر صاحب (حضرت میں موجود کے بھائی سے ہوا جو کچھ عرصہ محکمہ انہار میں عازم رہے تھے۔اُن دنوں حضرت میر ناصر نواب صاحب تلہ نہر کی کھدائی کروا ر ہے تھے کہ اُن کی بیگم کچھ بیمار ہوگئیں۔مرزا غلام قادر صاحب نے مشورہ دیا کہ اُن کے والد مرزا غلام مرتضی صاحب STACY سے طبی مشورہ کر لیں۔چنانچہ آپ اپنی بیمار بیگم کو لے کہ قادیان آئے۔اس طرح دار میں قادیان کی مبارک زمین اور حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کے مبارک خاندان سے تعلق کا آغاز ہوا جو قبول احمدیت اور حضرت مسیح موعود سے مبارک پیوند پر منتج ہوا۔حضرت مسیح موعود اور ان کی عروسہ نصرت جہاں بیگم کے رشتہ ازدواج سے ایک ایسے خاندان کا آغاز ہوا میں کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی موجود ہے۔مروج ويولد له وہ بابرکت گھر جس میں اس زمانے کی خدیجہ اور اسمعیل و اسحق جیسے نافی اللہ بھائیوں نے پرورش پائی۔جنت ارضی کی مثال تھا۔حضرت میر ناصر نواب صاحب کی اہلیہ مثالی خاتون تھیں۔جماعت احمدیہ میں نانی امان کے لقب سے معروف نہیں۔