مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 508
گھر کے کام کاج سے عار نہ تھی ایک دفعہ بعض لوگوں نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ ہلم گھر میں کیا کیا کرتے تھے۔ان کا شائد خیال ہو گا۔کہ گھر میں نقل ہی پڑھتے رہتے ہوں گے حضرت ما نشر نہ بولیں۔کہ گھر کا کام کاج کیا کرتے تھے۔اور کیا کرتے تھے (کپڑوں میں پیوند لگاتے تھے۔گھر میں جھاڑو دے لیتے تھے۔دودھ دوھ لیا کرتے تھے۔بازار سے سودا سلف خرید کر لاتے تھے۔جوتی پھٹ جاتی تو خود ہی گانٹھیا کر تے تھے۔ڈول کو سی لیا کرتے تھے۔اُونٹ کو باندھنا چارہ دینا۔آٹا تیک گوندھ لینا۔غرض سب کام گھر کے کہ لیا کرتے تھے۔اس کے علاوہ گھر میں عورتوں کو وعظ ونصیحت بیویوں کی دلداری۔سوال کرنے والیوں کو مسئلے بتانا اور صدقہ خیرات وغیرہ کرنا۔یہ سب کچھ موا کرتا تھا۔) اپنی ذات کے لئے کبھی بدلہ نہیں لیا حضرت عائشہ فرماتی ہیں۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی عمر بھر اپنے نفس کی خاطر کسی سے بدلہ نہیں لیا۔ہاں کوئی سزا کسی شریعیت کے جرم کی ہوتی تھی تودہ ودیا کر تے تھے كَانَ خُلُقُهُ الْقُران حضرت عائشہ سے بعض لوگوں نے سوال کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا حال بتائیے۔حضرت عائشہ نہ بولیں کہ میں آنا یاد رکھو کہ آپ کا خلق قرآن تھا الینی جو باتیں قرآن میں منع ہیں۔وہ آپ میں نہ تھیں اور جن کا حکم ہے وہ سب آپ کیا کرتے تھے۔