مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 501 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 501

۵۰۰ حضرت جعفرون حضرت عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ جنگ موتہ میں ہم نے حضرت جعفر کی کاش کو دیکھا۔تو اس پر ۹۰ سے زیادہ نیزے اور تلوار کے زخم تھے۔یہ جعفرض ابو طالب کے بیٹے اور حضرت علی رض کے بھائی تھے۔(الفضل یکم جنوری ۱۹۲۹ء) واللہ ہمیں تو اپنی مُراد کو آپنچ گیا جیان نامی ایک صحابی اپنے مسلمان ہونے کا قصہ یوں بیان کرتے ہیں کہ میں نے کفر کے زمانہ میں ایک دفعہ ایک مسلمان کو نیزہ مارا۔وہ نیزہ اس کے جسم کے پار ہو گیا اور دو مسلمان دہیں مر گیا۔گر نیزہ کھاتے ہی مرتے ہوئے اس کے منہ سے یہ کلے نکلے۔کہ کعبہ کے رب کی قسم میں تو اپنی مراد کو پہنچ گیا۔پیش کر حیران ہوا، کہ یہ اس نے کیا کہا۔پھر میں نے اور لوگوں سے اس کا مطلب پوچھا۔اور سوال کیا۔کہ ایک دن جب میں نے ایک مسلمان کو قتل کر دیا اور اس میں کامیاب ہو گیا تو مرنے والا انٹر کہنے لگا کہ کامیاب نہیں ہوا۔یہ کیا بات ہے ؟ لوگوں نے مجھے بتایا۔کہ اس کا مطلب یہ تھا کہ میں شہید ہو گیا اور خدا کے راستہ میں جان دینے کی سعادت مجھے مل گئی۔اس سے بڑھ کر اور کی کامیابی ہے۔پیشن کر میرے دل پر اس بات کا نہایت ہی گہرا اثر ہوا۔اور یہی بات میرے اسلام قبول کرنے کا باعث ہوگئی۔ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی تھے خزیمیا نام۔وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و تم کے دعوئے نبوت سے پہلے تجارت کے لئے نکلے۔اور اسی قافلہ کے ساتھ مل گئے۔جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیبہ کا مال ہے کہ تجارت کے لئے جارہے تھے۔اس سفر میں خریدی کو