مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 474
وحی کے وقت تکلیف حضرت ابن عباس نہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی کے نازل ہونے کے وقت سخت تکلیف ہوتی تھی۔پہلے پہل آپ اپنے ہونٹوں کو جلدی جلدی جاتے تھے تاکہ و حی یاد ہو جائے۔اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے بنی آپ اپنی زبان کو زیادہ حرکت نہ دیا کریں کہ وحی یاد ہو جائے۔آپ صرف سن لیا کریں۔پھر یہ ہمارا ذمہ ہے کہ آپ کے ذہن میں ہم اس کو محفوظ کر دیں۔جب آپ وحی کو سن چکیں اس کے بعد اسے دہرایا کریں۔چنانچہ پھر انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔وحی کس طرح آتی تھی ایک صحابی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ آپؐ پر وحی کسی طرح آتی ہے۔آپ نے فرمایا۔کہ کبھی تو گھنٹی کی آواز کی طرح آتی ہے۔اور یہ مجھ پر سب قسموں میں سخت ہوتی ہے۔پھر جب میں اس کا مضمون یاد کر لیتا ہوں۔تو یہ کیفیت دور ہو جاتی ہے۔اور کبھی یہ ہوتا ہے کہ فرشتہ آدمی کی صورت بن کر میرے سامنے آجاتا ہے۔اور مجھ سے کلام کرتا ہے۔اور جو کچھ وہ کہتا ہے میں اسے حفظ کر لیتا ہوں۔حضرت عائشہ رضہ فرماتی ہیں کہ میں نے سخت سردی کے دنوں میں بھی آپ پر وحی اترتے دیکھی ہے۔اس وقت آپ کی پیشانی سے پسینہ بہنے لگتا تھا۔چہرہ مبارک شروع ہو جاتا تھا اور سانس تیز چلنے گتا تھا۔قرآن کا دور جبرئیل کے ساتھ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یوں تو خود ہی سب