مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 459 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 459

۲۵۸ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات حضرت زید بن ارقم بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم نے انہیں غزوات کئے۔ان میں سے بدر، احد، خندق ، حدیبیہ، فتح مکہ ، حنین، تبوک اور خیر کے واقعات بہت مشہور ہیں۔احد اور حنین میں بھی اگرچہ فتح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ہوئی۔مگر مسلمانوں کو چشم زخم بھی پہنچا اور اپنی غلطی سے) حضرت مقداد صحابی کی ایک بات ابن مسعود بیان کرتے ہیں کہ مقدار نے ایک بات ایسی کمی تھی کہ مجھے وہ دنیا کی تمام فضیلتوں سے زیادہ پسند ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب بدر میں جانے لگے تو مسلمانوں سے جنگ پر جانے کے لئے مشورہ طلب کیا۔اس وقت مقدار اُٹھے اور عرض کیا۔یا رسول اللہ۔آپؐ ہم کو کبھی موسلئے کے ساتھیوں کی طرح یہ کہتے ہوئے یہ مشینیں گئے۔کہ تو اور تیرا رب جاؤ اور دشمنوں سے لڑو۔بلکہ آپ دیکھ لیں گے۔کرہم آپ کے دائیں لڑیں گے اور آپ کے بائیں لڑیں گے۔آپ کے آگے لڑیں گے اور آپ کے پیچھے لڑیں گے۔اس وقت میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ خوشی کے مارے چمکنے لگا۔دُنیا سے آپ کا تعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ معانیہ سے فرمایا کہ میرا تعلق تو دنیا سے صرف اتنا ہے۔جتنا کہ ایک اونٹنی سوار جو گرم دوپہر یں کسی کام کے لئے منزل مارے چلا جاتا ہو۔جب شدت کی دھوپ اور لو معلوم ہونے لگے وہ ایک درخت کے سایہ کے نیچے ذرا کی فراست نے کو ٹھہر جائے پھر تھوڑا سادوم لے کر اپنا رستہ ہے۔