مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 458 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 458

خیانت ایسی عام باتیں ہیں کہ حلال اور حرام میں گو یا تمیز ہی نہیں رہی۔شیر فروش کے منہ میں روزہ ہوتا ہے اور ہاتھ میں پانی کا لوٹا جو وہ اپنے دودھ میں ملاتا ہے۔اسی طرح سو روپیہ ماہوار کا ملازم حلال جورو سے بھاگتا ہے کہ جب میری تنخواہ پانچ سو روپیہ ہو جائے گی۔تب میں نکاح کروں گا اور اس وقت تک وہ جتنے طریقے اپنی خواہشات پوری کرنے کے استعمال کرتا ہے۔شریعت نے ان سب کو حرام قرار دیا ہے۔(نوٹ) اس مجموعہ میں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی اربعین کی کوئی حدیث الفضل ۲۹ اگست ۱۹۴۷) شامل نہیں کی گئی۔