مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 442
۴۴۱ - ایک تو ایسا رعب ہے جو مہینے بھر کی مسافت تک غالب ہے۔-۲- دوسرے تمام زمین میرے لئے پاک کرنے والی اور مسجد بنا دی گئی ہے ہی میری قسمت میں جس کسی شخص پر نماز کا وقت آجائے تو وہ وہیں زمین پر نماز پڑھ لے۔اور پانی نہ ہو تو زمین سے ہی تیم کرے۔میرے لئے مال غنیمت حلال کہ دیا گیا ہے۔اور مجھ سے پہلے کسی بینی کے لئے یہ - جائز نہ تھا۔غرضیکہ جمع کرنے پر دیا جاتا تھا۔- چوتھے مجھے قیامت میں شفاعت کی اجازت دی جائے گی۔پانچویں سرنی اپنی قوم کی طرف ہی بھیجا گیا گریں تمام دنیا کی طرف بھیجا گیا ہوں۔رنگروٹ کی عمر حضرت ابن عمر نہ فرماتے ہیں کہ احد کے دن فوج کے جائزہ کے وقت میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا۔مگر آپ نے مجھے لڑائی میں جانے کی اجازت نہ دی اس وقت میری عمر ۴ سال کے قریب تھی۔پھر خندق کی لڑائی میں آپ کے سامنے پیش ہوا۔تو آپ نے مجھے جنگ میں شریک ہونے کی اجازت دے دی۔اس وقت میری عمر پندرہ سال کی تھی۔مجھ سے زیادہ کون غریب ہے ؟ (مدینہ) ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں صحابہ کے ساتھ تشریف رکھتے تھے کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا۔کہ یا رسول اللہ میں یہ یاد ہوگیا۔آپ نے پوچھا کیا ہوا ؟ اس نے عرض کیا کہ میں نے اپنا روزہ توڑ دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا نہیں ایک غلام اس کے بدلے آزاد کرنے کے لئے دستیاب ہو سکتا ہے۔اس نے عرض کیا نہیں۔