مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 441 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 441

۴۴۰ چھوٹے بچوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔جب وہ بچہ مرنے لگا تو حضرت زینب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کہلا بھیجا کہ لڑکے کی نوع کی حالت ہے۔آپ تشریف لائیں۔آپ نے ان کے جواب میں سلام کہلا بھیجا اور فرمایا کہ بچے ہمارے پاس خدا کی امانت ہیں تم میر کو ہاتھ سے جانے زردیا۔حضرت زینب نے پھر آدمی بھیجا۔کہ آپ ایک دفعہ ضرور تشریعیت لائیں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لے گئے۔بچہ کی جاسکتی کی حالت دیکھو کمہ آپ کے آنسو بہنے لگے۔ایک صحابی نے عرض کیا۔کہ یارسول اللہ یہ آنسو کیسے ؟ آپ نے فرمایا۔یہ انسو اس شفقت کی وجہ سے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں رکھی ہے اور خدا کبھی اپنے اپنی بندوں پر زیادہ رحم کرتا ہے جو بہت رحم دل ہوتے ہیں۔لڑکے کی فرمانبرداری حضرت عمرہ کے بیٹے عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ میں نوجوان ہی تھا۔(۱۵۔۱ سال کا) کہ میں نے ایک رات خواب میں دوزخ کو دیکھا۔میں اسے دیکھ کر ڈرا۔ایک فرشتہ نے مجھ سے کہا۔تم اس سے نہ ڈرو۔میں نے اس خواب کا ذکر اپنی بہن ام المومینین حضرت حفصہ سے کیا۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کو سنایا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر فرمایا " عبد اللہ اچھا آدمی ہے۔کاش کہ وہ تہجد کی نماز بھی پڑھا کرے۔مجیب عبداللہ این عمرض کو آپ کے اس فرمانے کی خبر پہنچی تو اسی دن سے تہجد کی نماز با قاعدہ پڑھنے لگے اور مرتے دم تک اس میں ناغہ نہ کیا۔یہاں تک کہ رات کو بہت ہی کم سوتے تھے انحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پانچ خصوصیتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دلتا اپنے اصحاب سے فرمایا کہ مجھے ۵ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔