مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 360 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 360

۳۵۹ جن کو قرآن مجید سے شغف ہے میری یہ درخواست ہے کہ میرا یہ خاکہ چونکہ نہایت مختصر ہو گا اس لئے وہ خود بھی اس مسئلہ پر غور کریں اور صرف (جیسے بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے فوری انکار نہ کریں۔بلکہ سوچیں۔اور اگر یہ اصل اور حل مقطعات کا ان کو کچھ بھی معقول معلوم ہو۔تو اس کے لئے مزید تائیدی دلائل اور علمی قرائن مہیا کر یں۔میں نے تو صرف اپنی ذاتی اور شخصی تسلی کے لئے بعض قرائن جمع کئے ہیں۔امید ہے کہ وہ اصحاب جماعت کے زیادہ وسیع دائرہ کے لئے مزید علمی ثبوت اس کی تائید کے جمع کر سکیں گے۔فجزاہم اللہ۔قرمینہ اول یہ ہے کہ اب تک مقطعات کے جو معنے کئے جاتے رہے ہیں وہ مہم۔بلا دلیل اور غیر تسلی بخش ہیں اور اکثر علماء سابقین اسی طرف گئے ہیں کہ یہ مقطعات الہی اسرار ہیں سے بعض اسرار ہیں۔یا یہ کہ غالباً یہ خدا کے نام ہیں، مگر تعین ندارد۔پھر یہ کہ مقطعات کو ایک لڑی میں پر دیا نہیں گیا۔بلکہ جیسی ضرورت ہوئی معنے کر لئے۔اور وہ بھی نہایت مجمل اور مبہم۔وجہ اس کی یہی ہے کہ مقطعات کی پشت پر کوئی اصل تسلیم نہیں کی گئی۔اب جبکہ ہم نے بتا دیا کہ یہ سب فاتحہ کی آیات ہیں اور جن سورتوں پر آئی ہیں ان سورتوں میں مخصوص طور پر فاتحہ کی اس آیت یا ان آیات کی تفسیر کی گئی ہے تو اب ایک نرش اصل اور سلسل غیر مبہم یا دلیل دیدہ اور کنجی ہمارے ہاتھ میں آگئی جس سے ہم سب خزانہ ان مقطعات کا بیک وقت کھول سکتے ہیں۔قرمینه دوم دوسرا قرینہ میرے دعوی کے ثبوت میں یہ ہے کہ تمام حروف مقطعات خود سورہ فاتحہ میں موجود نہیں۔کوئی بھی ایسا نہیں جو نہ ہو۔اب میں سورہ فاتحہ کے حروف لکھتا ہوں اور نیچے