مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 294
۲۹۳ گا کہ امہات المومنین کا پردہ کیوں دوسری عورتوں سے زیادہ سخت تھا۔دوسرے یہ کہ شرعی پر وہ پر لوگوں کے کیا اعتراض ہیں اور ان کا کیا جواب ہے۔ضروری نوٹ ہر اس مضمون کو دیکھ کہ میرے ایک نہایت بزرگ دوست نے کچھ نوٹ میری کاپی پر کر دیئے تھے۔ان کی رائے میرے نزدیک ایسی وقعت رکھتی ہے کہ میں اس کا یہاں درج کہ دینا ضروری سمجھتا ہوں۔وهو هذا۔نوٹ نمبر ا - - دجالی فتنہ بہت پھیل گیا ہے۔اس زمانہ میں عورتوں کی تعلیم اور صحت کا خیال کر کے اگر پردہ میں احتیاطی پہلو اختیار نہ کیا گیا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ تا تریاق از عراق آورده شود۔مارگز دیده مرده شود - کیونکہ زہریلی آب وہوا سخت پھیلی ہوئی ہے اور اس زہریلی ہوا میں عورتوں کو علم حاصل کرنے اور عقل اور تربیت کے لئے اگر پھرایا جائے۔تو کہیں ایسا نہ ہو کہ تعلیم اور تربیت کرتے کرتے ایمان ہی ہاتھ سے جائے جس تعلیم اور تربیت کی لوگوں کو اس زمانہ میں خواہش ہے وہ پچھلے زمانہ میں نہ تھی۔باوجود اس کے انہی عورتوں کے پیٹ سے انبیاء اور اولیاء پیدا ہوتے رہے۔دراصل احمدیوں کو دجالی فتنہ کا علاج کرنا چاہیئے۔عورتوں کی ایسی تربیت تو یورپ کی تقلید ہے۔عورتوں کو تعلیم دیتے دیتے اور ان کی صحت ٹھیک کرتے کرتے کہیں ایمان ہی ہاتھ سے نہ جائے۔یورپ کا مقصود دنیا ہے اور احمدی کا مقصد آخرت ہے، تريدون غرض الدنيا والله يريد الآخرة۔۔نوٹ نمبر ۲۔جس کی آواز یا چال یا قد فتنہ میں ڈالنے والی ہیں اس کو بالکل ہی پردہ میں رہنا چاہیئے بشرطیکہ شکل بھی اچھی ہے۔بقول حضرت خلیفہ اول اللہ آپ سے راضی ہوا حسن دنیا میں بہت کم ہے۔اس لئے ایسی عورتیں دنیا میں بہت کم کوئی کوئی ہوتی ہیں۔لہذا ایسی ایک آدمہ کو نام کے فائدوں کے لئے قربان کرنا چاہیے۔ایسی عورتیں خدا نے صرف حُسن کے نمونہ کے لئے پیدا کی ہیں۔" دم۔م)