مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 284
انتقامی پرده ۲۸۳ ایک پردہ ہندوستان میں انتقامی پر دہ ہوتا ہے وہ یہ کہ شرعا تو وہ لوگ آپس میں نامحرم ہوتے ہیں مگر چونکہ برادری یا رشتہ داری ہوتی ہے اس لئے ہر اس رشتہ دار کے سامنے انہیں اپنی بی بی کو کرنا پڑتا ہے جو اپنی بی بی کو ان کے سامنے کر دے۔اور جو الیسا نہ کرے اُس سے اپنی بی بی کا بھی پردہ کرایا جاتا ہے۔پشت پرده ایک بیہودہ پر دہ جو خصوصا امرتسر لاہور میں نمایاں طور پر بازاروں میں دیکھا جاتا ہے ده پشت پردہ رہے۔یعنی عورتیں بناؤ سنگار کر کے باہر شارع عام پر پھرتی ہیں اور ان کے سر پہ ایک برقعہ بھی ہوتا ہے مگر وہ صرف پشت کی طرف سے دکھائی دیتا ہے۔باقی تین اطراف سے برقعہ کو آزاد کر دیا جاتا ہے۔یہ غالباً بہت چھوٹی عمر میں برقعہ پہنا دینے کا نتیجہ ہے۔چونکہ اس عمر میں لڑکیاں پر وہ کی مکلف نہیں ہوتیں۔یہ طبیعت میں حجاب ہوتا ہے۔اس لئے برقعہ سر پر رکھ کہ بے تکلف منہ کھولے پڑی پھرتی ہیں۔آخر یہی عادت اتنی راسخ ہو جاتی ہے کہ بڑی عمر میں بھی اسی پر کاربند رہتی ہیں۔تعزیری پرده اللہ تعالی نے قرآن مجید میں حکم فرمایا ہے کہ اگر کوئی عورت ایسی ہے جیا ہو کہ اس سے اکثر بے شرمی کی باتیں صادر ہوتی ہوں اور وہ سمجھانے سے اپنی اصلاح نہ کرے تو ثبوت کے بعد ایسی عورت کو ساری عمر گھر سے مت نکلنے دو یہی ایسی بے باک عورت کی سزا ہے جو عادت ہے شرم اور بے حیا ہو۔مگر تعجب ہے کہ ہمارے ملک میں یہ سرا شریف اور پاکہ امن