مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 275 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 275

پرسوں کی بات ہے کہ میں نے خواب میں۔ناقل دیکھا کریں بٹھا ہوا ہوں اور ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب جو میرے ماموں ہیں وہ آئے ہیں۔میں نے ایک لمبے تجربے کے بعد یہ بات معلوم کی ہے کہ اسماء کے ساتھ رویا اور کشوف کا خاص تعلق ہوتا ہے اور مجھے جو خداتعالی سے قبولیت کا تعلق ہے اس کے متعلق میں نے دیکھا کہ ۹۸ فیصدی انہیں کو دیکھتا ہوں۔ان کا نام ہے اسمعیل میں کے معنی ہیں خدا نے سُن لی۔جب میں کوئی دعا کرتا ہوں تو یہی مجھے دکھائے جاتے ہیں۔ہاں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا کسی ملک کے ذریعے بتا دیتا ہے اور کبھی خود جلوہ نمائی کرتا ہے۔“ تقریر حضرت مصلح موعود اصلاح نفس جلسہ سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۲۰ انوار العلوم جلد ۵ ص ۴۰)