مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 239 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 239

۲۳۸ " جس شخص کی ایک بیٹی ہو، پھر نہ وہ اسے زندہ گاڑدے اور نہ ذلیل رکھے، اور نہ ترجیح دے اس پر اپنے بیٹوں کو، تو اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا۔پس اس بات پر عمل کی وجہ سے ہم پر خدا کا فضل ہو گیا ہے۔(۱۵) اسی طرح ایک عورت کو دیکھا کہ باوجود اس کے کہ اس کی عبادتیں یعنی روز سے ، نمازیں اور صدقے بہت ہی کم تھے ، تاہم اس لئے جنتی ہوگئی کہ وہ اپنے ہمسایوں کو اپنی زبان سے کبھی کوئی تکلیف نہ دیتی تھی اور سب اس سے خوش تھے۔(14) عرض ہم اسی طرح چلتے رہے یہاں تک کہ ایک عظیم الشان گروہ شہدا کا دیکھا جن کی گنتی اور حددلیست خیال دو ہم سے بالا تر تھی۔غفران نے بتایا کہ ان میں سے تلوار سے خدا کی راہ میں شہید ہونے والے بہت کم ہیں۔مگر خدا تعالیٰ کی مغفرت اور رحم نے شہید بنانے کے لئے اور بہت سے سامان محض اپنے فضل سے پیدا کہ دیئے ہیں۔مثلاً۔جو شخص خدا کے دین کی خدمت کے کسی کام میں بغیر تلوار کے بھی اپنی موت مرجائے وہ بھی شہید ہے۔جو اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔جو مومن طاعون سے مر جائے وہ بھی شہید ہے۔جو عورت بچہ جن کہ مرے وہ بھی شہید ہے۔جو ذات الجنب سے مرے وہ بھی شہید ہے۔جو دستوں کی بیماری سے مرے وہ بھی شہید ہے۔جو اب کہ مرے وہ بھی شہید ہے وغیرہ وغیرہ۔