مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 238
٢٣٧ مجھ سے پہلے کسی کو نہ ملا ہو گا۔خیر اس کے کچھ مت کے بعد وہ شخص مر گیا اور لڑکوں نے اس کی وصیت پر عمل کر دیا۔جزا کے دن حضور تبارک وتعالیٰ کے حکم سے وہ پھر زندہ کیا گیا ہے اس کی بابت کیا فرمان ہے ؟ ارشاد ہوا اس سے پوچھو کہ تو نے ایسا کام کیوں کیا ؟ ؟ وہ شخص کہنے لگا " میرے خداوند ! میں نے کبھی کوئی نیک عمل نہیں کیا اور ہمیشہ بدعملیوں ہی میں مصروف رہا۔اس لئے اے رب میں نے یہ بات تیرے ڈر کے مارے کی اور تو خود سب حقیقت جانتا ہے۔" حضور باری نے بیسن کر فرمایا " یہ سچ کہتا ہے، اسے چھوڑ دو۔اس کے دل میں ضرور میرا حقیقی تقویٰ اور خوف موجود تھا۔" (IN) ایک طرف کچھ آدمی خوش نوش جنت کی سڑک پر جارہے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ تمہاری نجات ہو گئی ؟ کہنے لگے، ہاں، پوچھا کہ کیونکہ ؟ کہنے لگے کہ جب ہم کو ذات باری نے مصیبت میں مبتلا دیکھا تو فرمایا میرا تو بان لوگوں سے وعدہ ہے کہ ان کو جنت میں داخل کروں گا۔میں نے کہا کہ وہ وعدہ کیا تھا ؟ کہنے لگے کہ حضور احدیت نے اپنے رسول کی معرفت ہم سے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ مَنْ كَانَتْ لَهُ أُنْثَى فَلَم يُودُهَا وَلَمْ يُهتُهَا وَلَمُ يُوثِرُ وَلدَهُ عَلَيْهَا يَعلَى الذُكُورَا دُخَلُهُ اللهُ الْجَنَّةَ