مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 230
۲۲۹ اپنے مالک اور آقا سے زیادہ ہو اور تاکہ تو جو ہمیشہ اپنے اعمال کی وجہ سے پاکس اور نا امیدی میں گرفتار رہتا ہے کچھ اس عالیشان مغفرت سے بھی آگاہی پائے جو ہر گنہگار کا سہارا اور ہر عاصی کی پشت پناہ ہے اور میں کے بل پر عالمین کی پردہ پوشی اور بخشش رہی ہے۔" انبیاء کا گھر وہ پشن کر ہمیں اور وہ آگے چلے اور ایک مجمع کے پاس جا کھڑے ہوئے۔یہ لوگ سب اعلی کپڑے پہنے ہوئے استغفار میں مصروف تھے۔غفران نے کہا یہ انبیاء کا گردہ ہے جو دنیا سے ہی معصوم اور مغفور ہو کہ یہاں آیا ہے۔، مغفرت کے نظارے ذرا اور آگے چلے تو دیکھا کہ ایک شخص کے گناہوں کا پلڑا بہت بھاری ہے اور اس کے نیک اعمال بہت کم ہیں۔دوزخ کے فرشتے اسے اپنی طرف کھینچنے لگے تو بارگاہ الہی سے آواز آئی۔" فلاں نیک شخص کو مع اپنے اعمال نامہ کے حاضر کرو۔“ یہ کہنا تھا کہ وہ شخص وہاں موجود کر دیا گیا۔فرمایا ہے یہ اس گنہگار کا بیٹا ہے، اس کا اعمال نامہ بھی دیکھو ، جب دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ہمیشہ اپنے باپ کے لئے دعائے مغفرت مانگا کرتا تھا۔حکم ہوا کہ بیٹے کی ان دعاؤں کو بھی باپ کی نیکیوں کے پلڑے میں ڈال دو۔اُن کا ڈالنا تھا کہ پلڑا جُھک گیا اور بہشت کے فرشتے اسے اپنے مونڈھوں پر بٹھا کرلے گئے۔