مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 174 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 174

۱۷۳ حضرت میر صاحب کے دل میں یہ محبت الہی کا جو دریا بہہ رہا تھا اس کے نتیجہ میں بارگاه احدیت سے بیشمار تفضلات و احسانات کا مورد تھے اور بہت کثرت سے آپ مخاطبات الہیہ سے مشرف ہوتے تھے ہیں اس تذکرہ کو بارگاہ ایزدی کے ایک اور عاشق صادق مولانا غلام رسول صاحب را جیکی کے کشف کو بیان کر کے ختم کرتا ہوں۔19ء میں جب اپنی عمر کے چھیاسٹھویں سال میں اپنی آخری بیماری میں مبتلا تھے اور احباب جماعت کو ان کی صحت کے متعلق سخت فکر تھی حضرت مولوی صاحب کو کشف ہوا جس کے متعلق آپ تحریر فرماتے ہیں۔مجھے ایسا معلوم ہوا کہ میرے کانوں کے بالکل قریب ہو کہ کوئی کلام کرنے لگا ہے۔نہایت فصیح اور موثر لہجہ میں کلام کا طرز ہے۔اس وقت مجھے یہ محسوس کرایا جا ہاتھا کہ یہ اللہ تعالی ک آواز ہے۔چنانچہ اللہ تعالی نے نہایت ہی علم اور رحم کے پیرا یہ میں یوں فرمایا۔میر محمد اسماعیل ہمارے پیارے ہیں ان کے علاج کی طرف نکر کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہم خود ہی ان کا علاج ہیں۔"