مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل

by Other Authors

Page 144 of 722

مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 144

۱۴۳ میرے ہاں لڑکیاں تھیں۔آخری لڑکی جب پیدا ہوئی تو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اس کا نام بشری رکھا۔میں گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں حضرت میر صاحب ہل گئے میں نے ازراہ مذاق کہا میں نے تونہیں رکھنا تھا لیکن حضرت صاحب نے لڑکی کا نام شروی رکھا ہے۔دیکھیں آپ کا قاعدہ کہاں تک پورا ہوتا ہے۔آپ نے سنتے ہوئے فرمایا تو اب اس کے بعد لڑکا لو۔چنانچہ خدا کی قدرت اس کے بعد لڑکا ہوا۔کوئی سال بھر بعد میر صاحب ملے تو میں نے ذکر کیا کہ آپ کی بات پوری ہوئی اللہ تعالٰی نے لڑکا دیا ہے۔آپ نے پھر سنتے ہوئے فرمایا آپ بھی عجیب ہیں۔میں تو سمجھتا تھا ایک تھال مٹھائی کا ہوگا اور آپ اٹھائے خوشخبری سنانے آئیں گے۔آپ نے اطلاع ہی سال بھر بعد دی۔محبت الہی آپ اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کے عاشق صادق تھے۔آپ کی فلم۔حضرت احدیت تعالیٰ شانہ کی تعریف اور حضور مسرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی توصیف میں جو مضامین نکلے ہیں اور جو نظمیں آپ نے لکھی ہیں ان کے حرف حرف سے بوٹے عشق مہکتی محسوس ہوتی ہے۔آپ نے اللہ تعالٰی کی ان صفات کو جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے ایک خاص ترتیب کے ساتھ اپنے ایک مضمون میں اردو کا جامہ پہنایا ہے۔مضمون کا عنوان ہے۔مجھے کیسا خدا چاہیے " اس کا آغاز یوں کرتے ہیں۔" اللہ تعالیٰ اور صرف اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات برکات سراپا حسن و احسانات ہے جس کے سوا کوئی ہمارا محبوب اور کوئی ہمارا معبود نہیں۔