مضامین حضرت ڈاکٹرمیرمحمد اسماعیل — Page 9
حضرت اقدس مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے ملفوظات ہیں حضرت میر محمد اسمعیل کا ذکر خیر ڈاکٹر صاحب اہمارے دوست دو قسم کے ہیں ایک وہ جن کے ساتھ ہم کو کوئی حجاب نہیں اور دوسرے وہ جن کو ہم سے حجاب ہے۔اس لئے ان کے دل کا اثر ہم پر پڑتا ہے اور ہم کو بھی اُن سے حجاب رہتا ہے جن لوگوں سے ہم کو کوئی حجاب نہیں ہے اُن میں سے ایک آپ بھی ہیں۔" و محفوظات جلد اول مات آج حضرت صاحبزاده بشیر الدین محمود سلمہ اللہ تعالیٰ کی بارات روڑ کی کو قادیان سے علی الصباح روانہ ہوئی۔اس بارات میں حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب اور جناب مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب اور جناب سید السادات میر ناصر نواب صاحب اور آپ کے صاحبزادہ میر محمد اسمعیل اور ڈاکٹر نور محمد صاحب ، پیر سراج الحق صاحب نعمانی اور مفتی محمد صادق صاحب تھے۔حفوظات جلد دوم ۲۹۵)