حُسنِ اخلاق

by Other Authors

Page 7 of 74

حُسنِ اخلاق — Page 7

14 13 زیادہ اچھے اخلاق کے مالک تھے۔(مسلم کتاب الفضائل باب کا ن رسول اللہ احسن الناس خلقاً) 5- حضرت عبد اللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ تو خود حد سے بڑھتے تھے اور نہ حد سے بڑھنا پسند کرتے تھے۔آپ فرمایا کرتے تھے تم میں سے بہتر وہ ہے جو سب زیادہ اچھے اخلاق والا ہے۔کتاب الادب باب لم یکن النبی صلی اللہ علیہ وسلم فاحشا ولا تفحشاء) 6- حضرت معاذ بن حبل بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔” جہاں بھی تم ہو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو اگر کوئی بُرا کام کر بیٹھو تو اس کے بعد نیک کام کرنے کی کوشش کرو یہ نیکی اس بدی کو مٹا دے گی اور لوگوں سے خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آؤ۔“ ( ترندی کتاب البر والصلۃ باب فی معاشرۃ الناس) آنحضرت ﷺ کی راہ کو ہرگز نہ چھوڑو حضرت اقدس مسیح موعود فرماتے ہیں میں تمہیں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ بہت سے لوگ ہیں جو اپنے تراشے ہوئے وظائف اور اوراد کے ذریعہ سے ان کمالات کو حاصل کرنا چاہتے ہیں یا خدا تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن میں تمہیں کہتا ہوں کہ جو طریق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار نہیں کیا وہ محض فضول ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر منعم میھم کی راہ کا سچا تجربہ کار اور کون ہوسکتا ہے جن پر نبوت کے بھی سارے کمالات ختم ہو گئے۔آپ نے جو راہ اختیار کی وہ بہت ہی صحیح اور اقرب ہے اس راہ کو چھوڑ کر دوسری راہ ایجاد کرنا خواہ وہ بظاہر کتنی ہی خوش کن معلوم ہوتی ہو میری رائے میں ہلاکت ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھ پر ایسا ہی ظاہر کیا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع سے خدا ملتا ہے اور آپ کی اتباع کو چھوڑ کر خواہ کوئی ساری عمر ٹکریں مارتا رہے گو ہر مقصود اس کے ہاتھ نہیں آسکتا۔ނ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 236) سے ہمیں نور ملا نور پیمبر سے ذات سے حق کی وجود اپنا ملایا ہم نے مصطف ا پر اس سے ترا بے حد ہو سلام اور رحمت نور لیا بار خدایا ہم نے ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رُسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 225-226 )