حُسنِ اخلاق

by Other Authors

Page 5 of 74

حُسنِ اخلاق — Page 5

10 9 بہت ہی بدصورت اسی طرح پر کوئی اندرونی پیدائش میں نہایت حسین اور دل رُبا ہوتا ہے اور کوئی اندر سے مج% وم اور مبروص کی طرح مکروہ۔لیکن ظاہری صورت چونکہ نظر آتی ہے اس لئے ہر شخص دیکھتے ہی پہچان لیتا ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے اور نہیں چاہتا کہ بدصورت اور بد وضع ہومگر چونکہ اس کو دیکھتا ہے اس انسان کامل حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم لئے اس کو پسند کرتا ہے اور خُلق کو چونکہ دیکھا نہیں اس لئے اس کی خوبی سے نا آشنا ہو کر اس کو نہیں چاہتا ایک اندھے کے لئے خوبصورتی اور بدصورتی دونوں ایک ہی ہیں اسی طرح پر وہ انسان جس کی نظر اندرونہ تک نہیں پہنچتی اس اندھے ہی کی مانند ہے۔خلق تو ایک بدیہی بات ہے مگر خلق ایک نظری مسئلہ ہے اگر اخلاقی بدیاں اور ان کی لعنت معلوم ہو تو حقیقت کھلے۔غرض اخلاقی خوبصورتی ایک ایسی خوبصورتی ہے جس کو حقیقی خوبصورتی کہنا چاہیے بہت تھوڑے ہیں جو اس کو پہچانتے ہیں اخلاق نیکیوں کی کلید ہیں جیسے باغ کے دروازے پر قفل ہو تو دور سے پھل پھول نظر آتے ہیں مگر اندر نہیں جا سکتے لیکن اگر قفل کھول دیا جاوے تو اندر جا کر پوری حقیقت معلوم ہوتی ہے اور دل و دماغ میں ایک سرور اور تازگی آتی ہے اخلاق کا حاصل کرنا گویا اس قفل کو کھول کر اندر داخل ہونا ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 354-355) " جس کو اخلاقی تزکیہ کہتے ہیں بہت ہی مشکل ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔اس فضل کے جذب کرنے کے لئے بھی تین پہلو 66 ہیں اول مجاہدہ اور تذبیر۔دوم دعا سوم صحبت صادقین۔“ ( ملفوظات جلد 7 ص (274) قال اللہ تعالیٰ 1- ترجمہ: یقیناً تمہارے لئے اللہ کے رسول میں نیک نمونہ ہے ہر اس شخص کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کی 66 اُمید رکھتا ہے اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتا ہے۔“ (احزاب : 22) -2 ترجمہ : پس اللہ کی خاص رحمت کی وجہ سے تو ان کے لئے نرم ہو گیا اور اگر تو تند خو (اور ) سخت دل ہوتا تو وہ ضرور تیرے گرد سے دُور بھاگ جاتے۔“ (ال عمران: -160) 3 - ترجمہ : - یقیناً تمہارے پاس تمہی میں سے ایک رسول آیا۔اسے بہت سخت شاق گزرتا ہے جو تم تکلیف اُٹھاتے ہو (اور) وہ تم پر (بھلائی چاہتے ہوئے) حریص ( رہتا) ہے۔مومنوں کے لئے بے حد مہربان (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔(التوبہ: 128) صلى الله معرفت الہی حاصل کرنے کیلئے نبی کریم ﷺ کے اخلاق کو رہبر بنائیں اللہ تعالیٰ کی محبت کامل طور پر انسان اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتا جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور طرز عمل کو اپنا رہبر اور ہادی نہ بناوے۔