حُسنِ اخلاق — Page 33
66 65 قال اللہ تعالیٰ حیا و پاکدامنی 1- ترجمہ: اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں یہ بات اُن کے لئے زیادہ پاکیزگی کا موجب ہے۔“ (النور: 31) 2- ترجمہ: ” اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں۔“ (احزاب: 36) -3- ترجمہ: اور عمران کی بیٹی مریم کی مثال دی ہے) جس نے اپنی عصمت کو اچھی طرح بچائے رکھا۔“ (التحريم: 13) 4 ترجمہ: ” اور وہ خاتون جس نے اپنی عصمت کو اچھی 66 طرح بچائے رکھا تو ہم نے اس میں اپنے امر میں سے کچھ پھونکا اور اُسے اور اُس کے بیٹے کو ہم نے تمام جہانوں کے لئے ایک نشان بنا دیا۔“ (انبیاء : 92) 5- ترجمہ: ” اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت (المومنون :6) 66 کرنے والے ہیں۔“ 6 - ترجمہ: سوائے اپنی بیویوں کے اُن (عورتوں) کے جن کے مالک اُن کے دائیں ہاتھ ہوئے 7- ترجمہ:۔پس جس نے اس کے سوا ( کچھ ) چاہا تو یہی ہیں وہ جو حد سے بڑھنے والے ہیں۔“ (المعارج: -31-32) 8- ترجمہ: اور وہ لوگ جو نکاح کی توفیق نہیں پاتے انھیں چاہیے کہ اپنے آپ کو بچائے رکھیں۔‘ (النور :34) 9۔ترجمہ: اور اگر وہ احتیاط کریں تو ن کے لئے بہتر ہے۔66 (النور: 61) 10- ترجمہ: ” اور زنا کے قریب نہ جاؤ۔یقیناً یہ 66 بے حیائی اور بُرا رستہ ہے۔(بنی اسرائیل : 33) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 1- آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کے اندر حیا نہیں اس کا کوئی دین نہیں اور جس کو اس دنیا میں حیا میسر نہیں آئی وہ جنت میں داخل نہ ہو سکے (کنز العمال جلد 3 صفحہ 125) گا۔2۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوزخیوں کے دو گروہ ایسے ہیں کہ ان جیسا میں نے کسی گروہ کو نہیں دیکھا ایک وہ جن کے پاس بیل کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں جن سے وہ لوگوں کو مارتے پھرتے ہیں اور دوسرے وہ عورتیں جو کپڑے تو پہنتی ہیں لیکن حقیقت میں وہ جنگی ہوتی ہیں ناز سے چکیلی چال چلتی ہیں لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے جتن کرتی پھرتی ہیں بختی اونٹوں کی لچکدار کو ہانوں کی طرح ان کے سر ہوتے ہیں ان میں سے کوئی جنت میں داخل نہ ہو گی اور اس کی خوشبو تک نہ پائے گی