حُسنِ اخلاق

by Other Authors

Page 27 of 74

حُسنِ اخلاق — Page 27

54 53 (کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 ص336 ) واقعہ حضرت مسیح موعود کے ایثار کا حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی اپنی روایات میں لکھتے ہیں۔ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر بہت سے آدمی آئے تھے جن کے پاس کوئی پارچه سرمائی نہ تھا۔ایک شخص نبی بخش نمبر دار ساکن بٹالہ نے اندر سے لحاف بچھونے منگوانے شروع کئے اور مہمانوں کو دیتا رہا۔میں عشاء کے بعد حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ بغلوں میں ہاتھ دیئے بیٹھے ہوئے تھے اور ایک صاحبزادہ جو غالباً حضرت خلیفہ اسیح الثانی تھے پاس لیٹے تھے اور ایک شتری چوغہ انہیں اوڑھا رکھا تھا معلوم ہوا کہ آپ نے بھی اپنا لحاف بچھونا طلب کرنے پر مہمانوں کے لئے بھیج دیا۔میں نے عرض کیا کہ آپ کے پاس کوئی پارچہ نہیں رہا اور سردی بہت ہے۔فرمانے لگے کہ مہمانوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور ہمارا کیا ہے رات گزر ہی جائے گی۔( رفقاء احمد جلد چہارم صفحہ 113) ہوئی طے آدم و حوا کی منزل اُنس و قربت سے مگر ابلیس اندھا تھا کہ چمٹا حق کی لعنت سے خدا کا قرب پائے گا نہ راحت سے نہ غفلت سے یہ درجہ گر ملے گا تو فقط ایثار و محنت سے کلام محمود قال اللہ تعالیٰ عاجزی ، انکساری اور تواضع 1 - ترجمہ: اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو (جواباً) کہتے ہیں ”سلام“ (الفرقان: 64) 2- ترجمہ: اور نخوت) سے انسانوں کے لئے اپنے گال نہ پھلا اور زمین میں یونہی اکڑتے ہوئے نہ پھر۔اللہ کسی تکبر کرنے والے(اور ) فخر و مباہات کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔“ (لقمان: 19) 3- ترجمہ: اور اپنا پر مومنوں میں سے ان کے لئے جو تیری پیروی کرتے ہیں، جھکا دے۔“ (شعراء : 216) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم 1- حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ کا بندہ جتنا کسی کو معاف کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ اتنا ہی زیادہ اسے عزت میں بڑھاتا ہے جتنی زیادہ کوئی تواضع اور خاکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی اسے بلند مرتبہ عطا کرتا ہے۔(مسلم) کتاب البرو الصلة باب استحباب العفو والتواضع