ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 868 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 868

انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 869 اگر کار بوہائیڈریٹس (Carbohydrates) کی زیادتی ہو گئی ہو تو کار بوویج Carbo Veg) استعمال کرنی چاہئے۔چاول اور گوشت سے الرجی ہو تو نکس وامیکا(Nux Vomica) استعمال کریں۔انڈے سے الرجی ہو تو کلکیریا کارب (Calc Carb) کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔انڈے کے اسہال ہوں تو چینینم آرس (Chininum Ars) استعمال کریں۔سگریٹ کی عادت چھڑوانے کے لئے سلفیورک ایسڈ(Sulphuric Acid) کا ایک قطرہ ایک گلاس پانی میں ڈال کر دن میں تین بار پئیں۔اللہ کے فضل سے اچھا فائدہ دیتی ہے۔غلط دوا کے ٹیکہ کا اثر دور کرنے کے لئے نکس وامیکا(Nux Vomica) 200 مفید ہے۔اگر پنسلین سے اسہال لگ جائیں تو نائیٹرک ایسڈ(Nitric Acid) یا سلفر (Sulphur) اونچی طاقت میں ایک خوراک استعمال کرنا فائدہ کا موجب ہوتا ہے۔حمد یادداشت کی کمزوری دور کرنے کے لئے کالی فاس (Kali Phos) 1000 کی ایک خوراک اور پھر پلمبم (Plumbum)200 کی چند خوراکیں استعمال کریں۔جو کوئی ہر ایک کو شک کی نظر سے دیکھے اور ان دیکھے خطرات سے خوفزدہ ہو تو اسے یکیس (Lachesis) 1000 دیں۔اگر کسی کام میں دل نہ لگے، موت کا خوف ہو، حادثہ کا ڈر ہو اور بے چینی بہت ہو تو آرسینک (Arsenic) 1000 کی چند خوراکیں دیں۔