ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 867 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 867

انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) استعمال کرائیں۔868 جو بچے بہت ضدی ہوں ان کے لئے کیمومیلا (Chemomilla) 1000 مجرب نسخہ ہے۔جو بچے اکیلے رہنے سے ڈرتے ہوں انہیں فاسفورس (Phosphorus) 30 استعمال کرنی چاہئے۔جو بچے رات کو ڈر کر اٹھ جائیں ان کو آرسینک (Arsenic) + اوپیم (Opium) + ایکوناٹ (Aconite)30 ملا کر دیں۔اللہ کے فضل سے عمو مافائدہ دیتی ہیں۔حادثہ کے نتیجہ میں اگر دماغ پر چوٹ آ جائے تو آرنیکا (Arnica) + نیٹرم سلف (Natrum Sulph)1000 دینے سے اکثر فائدہ ہوتا ہے۔اگر دماغ کا کچھ حصہ ماؤف ہو جائے تو اوپیم (Opium) 1000 یا اس سے بھی اونچی طاقت کی ایک خوراک فوراً دیں۔چوٹ کے بداثرات باقی رہ جائیں تو ہیلی بورس ٹائیگر (Helleborus Niger) استعمال کرائیں۔بے ہوش کرنے والی دواؤں کے استعمال کے بعد جب مریض کو ہوش آنے پر متلی شروع ہو جائیں تو آرم میٹ (Arum Met) 200 فائدہ مند ہے۔فاسفورس بھی زیر نظر رہے۔خوف کے بداثرات کو دور کرنے کے لئے ایکونائٹ CM کی صرف ایک خوراک جسے اوپیم (CM(Opium کے ساتھ ملا کر دیا جائے تو اور بھی زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ہرا پریشن سے پہلے اور بعد میں آرنیکا (Arnica) 1000 کی ایک ایک خوراک دینا بہت سی پیچیدگیوں سے بچالیتا ہے۔اگر چربی زیادہ کھائی گئی ہو تو بعد میں پلسٹیلا (Pulsatilla) استعمال کریں۔